آج کا دن کیسا رہے گا؟7فروری2018

9,259

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

مادہ پرستانہ نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں ۔ آپ تعلق کے بجائے پیسے کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جو درست نہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہوں گے ۔ آپ نئی خوشیوں کی تلاش میں ہوں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑے گا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ اپنے منصوبوں کو بے باکانہ انداز میں جاری رکھیں۔ ایک اجنبی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری خوش قسمتی لائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ایک خاتون رشتہ دار کے ساتھ بحث میں نہ الجھیں ۔ اس کا انجام تلخی اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اگر آپ کے مالی حالات بحران کا شکار تھے تو اب خوشحالی کا وقت آگیا ہے ۔ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

محبت کا ایک مسئلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہوگا ۔ آپ ایک نئے اور بااثر دوست سے ملاقات کریں گے ۔ غیر قانونی کام سے پرہیز کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کی زندگی دل لگی اور رومانس سے بھرپور ہوگی۔ مایوس عاشقوں کو حیرت انگیز مسرتیں حاصل ہونگی۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

نئے تعلقات استوار ہوں گے اور مالی معاملات خوش بختی پرمحیط ہوں گے ۔ چھوٹی موٹی مایوسیوں سے بھی واسطہ پڑ سکتا ہے ۔

جدی23)دسمبر تا 20جنوری)

آپ کچھ عر صے کے لئے افسردہ ہوں گے لیکن جلد ایک نئی خوشی آپ کی زندگی میں آرہی ہے ۔ حقائق کو ہمیشہ مد نظر رکھیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کا دوست دست تعاون بڑھائے گا۔ آپ کا کام بااثر افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنے گا۔ کسی سودے میں حیران کن معاملہ پیش آئے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

معاملات محبت میں کامیابی نصیب ہوگی لیکن پیشہ ورانہ معاملات عارضی مسائل میں گھرے رہیں گے ۔ پیسے کی ترسیل میں کمی آئے گی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...