ایچ ٹی وی اردو

آج کا دن کیسا رہے گا؟2فروری2018

horoscope

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آغاز میں چھوٹے موٹے مسائل پیدا ہوں گے تاہم بعد میں حالات بہتر ہوں گے اور بہتر تعلقات استوار ہوں گے ۔ آپ ایک نئے حلقہ زندگی سے متعارف ہوں گے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

دوستوں اور نئے واقف کاروں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں ۔ آپ جس شخص پر اعتماد کر رہے ہوںضروری نہیں وہ آپ کے ساتھ دل سے شریک ہو ۔ کسی نئے منصوبے کے آغاز میں احتیاط سے کام لیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ اپنے عزم و ارادے کو بروئے کار لا کر کامیابی حاصل کریں گے ۔ دوستوں اور نئے واقف کاروں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں ۔ آپ جس شخص پر اعتماد کر رہے ہیں وہ دھوکہ دے سکتا ہے ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

دولت کے حوالے سے خوش قسمتی آپ کا مقدر ہوگی لیکن سرمایہ کاری میں جلد بازی نہ کریں اور اپنی ذات پر بھروسہ کریں ۔ دولت، محبت اور گھریلو معاملات کے حوالے سے بہت سی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

مالی معاملات میں خصوصی احتیاط برتیں ۔کسی ذریعے سے بری خبر سننے کو مل سکتی ہے ۔ طویل سفر اختیار کرنے سے گریز کریں ۔ کاروباری معاملات میں خاص دوست کی نصیحت کو نظر انداز نہ کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کا مستقبل شاندار ہے ۔ اپنے اوپر بھروسہ کرکے میدان عمل میں کود پڑیں ۔ آپ من کی مراد پائیں گے ۔ کسی مخلص دوست کی نصیحت پرعمل کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

مالی معاملات کے ضمن میں احتیاط کریں کیونکہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ قابل ِ اعتماد دوست کے بارے میں شکوک و شبہات کو جگہ نہ دیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

حالات تیزی کی طرف گامزن ہوں گے ۔ آپ کسی بیرونی سرگرمی سے تجربہ حاصل کریں گے ۔ مالی کامیابی آپ کا مقصد ہوگی ۔ آپ مشکلات کا شکار ہوں گے بالخصوص کاروبار کے حوالے سے یہ وقت قربانی کا متقاضی ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کسی تیسرے آدمی کی معروضی رائے آپ کے مسئلہ کو حل کرنے کا باعث ہوگی ۔ آ پکو کسی قسم کی بیماری سے واسطہ پڑ سکتا ہے ۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

حالات میں اونچ نیچ کا سامنا رہے گا ، محتاط اور ہوشیار رہیں ۔ آپ مالی تحفظ سے ہمکنار ہوں گے ۔ آغاز میں چھوٹے موٹے مسائل پیدا ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ذاتی اور کاروباری تعلقات میں تفصیلات پر توجہ دیں بصورت دیگر آپ کو مایوسی اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں لیکن مسلسل کوشش ضروری ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

مالی حالات بہتری کی طرف گامزن ہوجائیں گے ۔ بیرون ملک سے اہم خبریں سننے کو ملیں گی۔ اپنے راستے میں آنے والے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے