ایچ ٹی وی اردو

آج کا دن کیسا رہے گا؟29ستمبر2017

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

رہائش کی تبدیلی عمل میں آسکتی ہے اور دیہات کا رخ اختیار کرنے کا امکان ہے۔ نئی دلچسپیاں پیدا ہوں گی ۔ ایک غیر متوقع ذریعے سے پیغام رسانی ہوگی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

امن و مسرت آپ کی روحانی زندگی پر حاوی ہوگا۔ عشقیہ تعلقات پھیلیں گے ۔ آپ کی زندگی میں سچی محبت داخل ہوگی ۔ دور دراز کا سفر اختیار کریں گے ۔ آپ کا ذہنی افق وسیع ہوگا ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ایک کاروباری تجویز آپ کو دی جائے گی ۔ پریشانی کے بعد خوشی کا دور دورہ ہوگا ۔ ایک اہم دریافت عمل میں آئے گی ۔آمدنی کا ایک نیا ذریعہ ہاتھ آئے گا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ کے ہاں تقریبات رونما ہوں گی ۔ مشکلات حسب >خواہش انداز سے دور ہوں گی ۔ دوستی کے حوالے سے کامیابی ہوگی ۔کاروبار پھلے پھولے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

بااثر لوگوں سے تعلقات استوار ہوں گے ۔ بہتر نوع کی تبدیلیاں ظہور پذیر ہونگی ۔ آپ مختصر سفر اختیار کریں گے ۔ کاروباری مفادات حاصل ہوں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ ایک غیر ارادی غلطی کا شکار ہوں گے ۔ غلط فہمیاں پیدا ہوں گی۔ لیکن جلد ہی دور ہو جائیں گی ۔ ایک عوامی پرفارمنس آپ کے لئے غیر متوقع تعریف لائے گی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ذہنی و دماغی کام کرنے والوں کے لئے کامیابی کامژدہ ہے ۔ آپ دوسروں کی بھلائی کے لئے کمر بستہ ہوں گے ۔ ایک اہم معاہدے پر دستخط ہونے کے امکان ہیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کسی مشکل کام کو بطریق احسن انجام دیں گے ۔ معمولی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ نئے تعلقات قائم ہونگے ۔ آپ کوئی بڑا کارنامہ سر انجام دیں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دوسرے لوگ آپ پر ہاوی ہونے کی کوشش کریں گے ۔ بد نظری اور بیماری سے محتاط رہیں ۔ آپ ایک دوست کی ایما پر سفر اختیار کریں گے ۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

قانون ، اکائونٹس اور تحقیقی کام کرنے والوں کو کامیابی نصیب ہوگی۔ آپ ایک لمحاتی فیصلہ کریں گے ۔ آپ کو اپنی شناخت کرانے کا موقع میسر ہوگا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

بعض نا خوشگوار افواہوں سے واسطہ پڑے گا لیکن کسی پرانے جھگڑے کا خاتمہ بالخیر ہو جائے گا ۔ شادی کے امکانات نظر آرہے ہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ نرم دل اور مہربان ہیں ۔ آپ کسی کی مالی مدد کریں گے ۔ دن اچھا گزرے گا ۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات متوقع ہے ۔