آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27نومبر2017

8,450

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

نئی دوستیاں پیدا ہونگی۔ کاروباری معاملات خوش قسمتی پر فتح ہونگے۔ کامیابی کی امیدیں بر آئیں گی ۔

ثور(22 اپریل تا 20 مئی)

سرمایہ کاری کے خطرات سے محتاط کریں ۔ کسی پیارے کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں جو جلد ہی دور بھی ہو جائیں گی

جوزا(21مئی تا21جون)

گھریلو سطح پر ایک اہم تبدیلی متوقع ہے جو خوش آئند ثابت ہوگی ۔ سماجی تعلقات عروج پر ہونگے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

اہم تبدیلیاں متوقع ہیں جو بہتری لائیں گی لیکن کسی حد تک پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔نئے اور مفید تعلقات تشکیل پائیں گے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کاروبار اور سرمایہ کاری خوشحالی لائے گی ۔ پیسے کی تبدیلی اور سفر درپیش ہوگا ۔ آپ کو قربانی دینے کی کہا جائے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

سفر متوقع ہے ۔ فضول خرچی پر قابو پائیں اور غلط دوستوں کے مشوروں پر عمل نہ کریں ۔ کوئی دوست نما دشمن نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ایک اہم خط آپ تک پہنچے گا ۔ معاملات محبت خوش اسلوبی سے طے ہوں گے ۔ آپ کا کاروبار پھلے پھولے گا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کسی دوست کی طرف سے دست تعاون پیش کیا جائے گا ۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ خوشی اور خوشحالی حاصل ہوگی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

چھوٹی چھوٹی رنجشوں اور گھریلو جھگڑوں سے بچیں ۔ سماجی زندگی میں بھرپور حصہ لیں گے۔ تاہم کسی نئے منصوبے میں اندھا دھند شمولیت اختیار نہ کریں ۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

نئے اور وفادار دوست آپ کی زندگی میں آئیں گے ۔ ان کے ساتھ دوستی بہت لمبی چلے گی ۔ معاملات محبت عارضی طور پر پس منظر میں چلے جائیں گے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کوئی شخص غلط طریقے سے آپ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔ کاروباری کامیابی متوقع ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کریئر کی تبدیلی آپ کے لائف اسٹائل کو بدل کر رکھ دے گی ۔ یا پھر آپ بیرون ملک کا سفر اختیار کرلیں گے ۔ آپ کی خواہشیں پوری ہوں گی ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...