آج کا دن کیسا رہے گا؟25 جنوری2018

9,820

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کئی جگہوں پر انسان مجبور ہوجاتا ہے سخت رویہ اپنانے پر، آپ بھی جس طرح کی صورتحال میں ہیں آپ کو اپنی بات پر اٹل رہنا ہوگا ۔ یہ سختی ہی آگے چل کر آپ اور آپ کو آس پاس کے لوگوں کے لئے آسانی کا سبب بنے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

ان دنوں جیسے حالات ہیں ان کے لئے آپ کوفوری قدم اٹھا نا ہوگا۔ آپ کے پاس معاملے سے متعلق جتنی زیادہ معلومات ہوگی حل اتنا ہی آسان ہو جائے گا۔ آج کے دن سب سے زیادہ خود پر بھروسہ کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

اپنے آس پاس کے لوگوں کے معاملات جو دیکھنے میں بظاہر پیچیدہ معلوم ہو رہے ہیںوہ خود ہی سلجھا لیں گے۔ آپ ان میں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے۔ کچھ دنوں میں آپ کو خود ہی اندازہ ہو گا کہ بات اتنی بڑی تھی نہیں جتنا اس بات کو اچھالا گیا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

کافی عرصے سے آپ نے چند معاملات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ آپ کا طریقہ کار بلکل درست تھا۔ البتہ اب اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اب لوگ نہ صرف آپ کی بات کو سمجھیں گے بلکہ آپ کے طریقہ کار کی بھی تعریف کریں گے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ایسے لوگوں سے بات چیت کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے جو دوسرے کی بات سننے کو راضی ہی نہ ہوں۔ لیکن اب اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ آپ کو اپنا موقف کھل کر بیان کرنا ہوگا تب ہی مسائل حل ہونگے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا یہ موقع بے حد نازک ہے۔ ایک غلط بات بھی معاملات کو بگاڑ سکتی ہے ۔دن گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہو جائیں گے اور آپ بہتر طریقے سے چیزوں کو سنبھال پائیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ کے ذہن میں کئی طرح کے نئے خیالات جنم لے رہے ہیں۔ ان پر سوچنے اور حکمت عملی تیار کرنے تک تو بات ٹھیک ہے ، لیکن ان پر فوری عمل درآمد شروع مت کردیجئے گا ۔ ہر کام کا صحیح وقت ہوتا ہے اور اس کاا انتظار کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کو ترقی کے کئی مواقع ملنے والے ہیں ۔تو بہت سوچ سمجھ کر کوئی بھی فیصلہ لیجئے گا ۔ نئی تجربات حاصل کیجئے کیونکہ کامیابی حاصل کرنے کے اتنے اچھے مواقع بار بار نہیں ملتے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

جو باتیں آپ نے کافی عرصے سے اپنے دل میں چھپائی ہوئی ہیں ممکن ہیں آپ کو ان کا اظہارکرنے کا وقت آ چکا ہے۔ یہ مشکل تو ہوگا لیکن بعد میں آپ کو احساس ہوگا کہ ان باتوں کو چھپانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

کئی دنوں سے آپ اپنی زندگی میں مختلف تبدیلیاں لانا چاہ رہے ہیں لیکن اس کا موقع آپ کو نہیں مل پا رہا ۔ البتہ اب دوستوں کے مشورے سے آپ کے لئے یہ کام کافی آسان ہو جائے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ ایک مقام پر اپنا مطلب اور ارادہ صحیح طرح سمجھا نہیں پائے جس کی وجہ سے لوگ آپ کو لے کر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں ۔ ایک ایک کرکہ انہیں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کیجئے گا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا آپ پر یقین پھر سے بحال ہو جائے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آنے والی تبدیلی کے لئے آپ کی تیاریاں مکمل ہیں آپ اپنے کام اور انتظامات سے پوری طرح سے مطمئن ہیں ۔ البتہ ایک بار پھر سے ہر چیز کا اطمینان کر لینا صحیح رہے گا۔ یہ ایک مختلف تجربہ ہے اس لئے ہر چیز نئے انداز سےکرنا ہوگی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...