آج کا دن کیسا رہے گا؟23 جنوری2018

9,218

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ  ذہنی تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں ۔ کوئی بیماری نہیں لیکن پھر بھی جسم میں بوجھل پن اور درد سا ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ آپ ذہنی طور پر الجھے رہے ہیں ۔ خود کو پرُ سکون کرنے کے لئے کوئی ایسا کام کریں جس سے آپ کو خوشی و سکون ملے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنے کسی دوست سے متعلق ہو سکتا ہے آپ کو چند ایسی باتیں سننے کو ملیں جو سننے میں مزیدار تو ہوں لیکن ان کے درست ہونے کا یقین کرنامشکل ہو۔ کسی بھی بات کو سچ ماننے سے پہلے صحیح ہونے کی تسلی کر لیجئے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

گھر سےمتعلق آپ کو چندپریشا نیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ایسے میں ممکن ہے آپ کو چند ایسے لوگوں کی مدد درکار ہو جن سے بات کرنا آسان نہیں ۔ آپ کو جذباتی ہو کر نہیں بلکہ عقلی طریقے سے ان بگڑتے معاملات کو سنبھالنا ہوگا ۔

سرطان(22جون تا 23جولائی )

گھر کے مسائل کو دیکھتے ہوئے آپ کسی بڑی تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ البتہ کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے اچھی طرح سوچ و بچارر ضرور کر لیجئے گا ۔ بلکہ آج کوئی بھی فیصلہ لینے سے گریز ہی کریں تو بہتر ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج مالی اعتبار سے کچھ الجھنیں پیش آسکتی ہیں ۔ کہیں سے کچھ رقم آنا تھی لیکن وہاں سے بھی ناامیدی کا سامنا ہوگا۔ اپنی فضول خرچی کو قابو میں کرنے کی کوشش کریں ۔حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ جس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس میں آپ کو دوسروں سے کچھ خاص مدد حاصل نہیں ہو رہی۔ اس کی وجہ سے آپ کا یقین ڈگمگانے لگا ہے ۔ آپ کا ڈر بے وجہ ہے لیکن پھر بھی اپنے طور تسلی کر لینا بہتر ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ کے جذبات آج الجھے ہوئے سے ہیں ۔ آپ بے چینی اور افرا تفری کا شکار ہیں ۔ کسی جھگڑے یا بدمزگی سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کے اظہارِ خیال کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا اندازہ آپ پہلے سے لگالیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ سب کام چھوڑ کر کہیں دور نکل جانا چاہتے ہیں ۔ ایسا آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں ہوتا لیکن آج آپ کا خود پر زور نہیں چل رہا۔ اگر کوئی ضروری کام یا مصروفیت نہیں تو آج اپنے دل کی بات سن لیجئے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

چند قریبی دوستوں نے آپ کا دل دکھایا ہے اور آپ کو بے حد افسوس ہوا ہے۔ ایسے میں آپ کو غصہ آنا بے وجہ نہیں لیکن اسے ظاہر کرکے صورتحال مزید پیچیدہ مت کیجئے ۔ اپنا غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیے گا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج آپ پریشان اور اداس  ہیں ۔اس اداسی کی کوئی خاص وجہ نہیں اس لئے آپ کے دوست اور گھر والے آپ کی اس کیفیت سے کچھ پریشان ہیں ۔ ممکن ہے آپ کا کسی سے بات کرنے کو دل نہ چاہے لیکن پھر بھی دوستوں کی صحبت میں آپ کا موڈ اچھا ہو سکتا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ کا کوئی دوست آپ سے مدد مانگ رہا ہے ۔ آپ کو اس کی نیت پر شک ہے لیکن آپ اسے منع بھی نہیں کرنا چاہتے ۔ کسی کا دل دکھائے بنا صرف انہی لوگوں کی مدد کیجئے گا جن پر آپ کو مکمل بھروسہ ہے ورنہ آگے چل کر افسوس ہوگا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)ٓ

لوگوں کی باتیں آج آپ کوبہت تلخ محسوس ہورہی ہیں ۔ آپ ان سب سے چھپ جانا چاہتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ ان کی باتوں کاجواب انہی کے انداز میں دیں ۔ اسی طرح بنا کسی لڑائی کے انہیں چپ کرایا جا سکتا ہے ۔

 

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...