آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 فروری 2018

10,441

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اپنے اخراجات پر قابو رکھیں۔ ابھی حالات آپ کے حق میں نہیں ۔اپنے قریبی رشتے داروں کے لئے وقت نکالیں ۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کریں ۔یہ وقت پلاننگ کرنے کے لئے موضوع ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کو جلد بڑی کامیابی حاصل ہونےوالی ہے ۔ اس اچھے وقت کے لئے اپنی تیاری پوری رکھیں ۔ آنے والا وقت کام اور ذاتی زندگی دونوں میں خوشحالی اور ترقی لائے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ نے مشکل وقت نہایت سمجھ داری اور حاضر دماغی کے ساتھ گزارا ۔ امید ہے کہ چال باز اور مطلب پرست لوگ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا پائیں گے اور آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

آپ کی نیکی آپ کے لئے ترقی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی ۔ صحت کے حوالے سے کچھ پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ البتہ یہ وقتی پریشانی ہوگی جو جلد دور بھی ہو جائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

معمولی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ احتیاط برتنا ضروری ہے۔ بنا سوچے سمجھے کوئی فیصلہ نہ لیں۔ بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ بچے اکثر آپ کو بہت کچھ سکھا دیتے ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی میں کچھ ہلچل پیدا ہو سکتی ہے ۔ اپنا اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھیں ۔ ہر کام سوچ سمجھ کر بنا جلد بازی کے کریں ۔ آنے والا وقت آپ کے لئے آسانیاںاور خوشحالی لائے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کا کوئی پرانا دوست آپ کے بہت کا م آسکتا ہے ۔ صحیح موقع دیکھ کر اس سے اپنی پریشانی شیئر کریں ۔ جسمانی تھکاوٹ کی وجہ ذہنی دباؤ ہو سکتا ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کوئی قریبی رشتہ آپ کو تکلیف پہنچا سکتا ہے۔ لیکن اس کا مقصد غلط نہیں ہے ۔ حالات سنبھلنے کا انتظار کریں ۔ فوری طور پر رد عمل دکھانا صورتحال بگڑنے کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

ماں باپ کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزاریں۔ انہیں آپ کے وقت کی ضرورت ہے ۔ گھر والوں سے مشورہ عموماً بڑے مسائل حل کرنے میں مدد کرسکتا ہے ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

آپ کا سامنا بہت جلد اپنے شریک حیات سے ہو سکتا ہے ۔ یہ وقت شادی کے لئے موضوع ہے ۔ البتہ اس بڑے فیصلے میں بڑوں کی رائے لینا ضروری ہے ۔ اپنی خوشیوں میں اپنے پیاروں کو بھی شامل کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

مالی معاملات درست رہیں گے۔ دفتر میں چند اہم فیصلے لینا ہونگے ۔ دوسروں کی باتوں میں آکر کام میں لا پرواہی مت برتئے گا ۔ آپ کے باس کو آپ سے کئی امیدیں ہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ بدہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔ گھر والوں کے ساتھ کسی پہاڑ مقام پر سیر و تفریح کے لئے جانا صحت کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...