آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 ستمبر2017

3,097

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
جیسے حالات ہیں ان کو دیکھ کر لگتا ہے ان سے نظر چرانا مشکل ہے ۔ آج نہیں تو کل آپ کو ان کا سامنا کرنا ہی پڑے گا ۔ جلد بازی کی ضرورت نہیں بلکہ اکتوبر کے وسط تک اگر آپ کسی کام کا آغاز کریں تو امید ہے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ کسی سے کسی ضروری موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کا وقت اب آچکا ہے ۔ اس سے پہلے پانی سر سے گزر جائے جو بات ہے کھل کر کیجئے ۔ امید ہے وہ آپ کی بات ضرور سمجھے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون )
یوں تو آپ لوگوں پر اتنی آسانی سے بھروسہ نہیں کرتے ہیں لیکن اس بار جس شخص سے آپ کی ملاقات ہوئی ہے اس کی مقناطیسی شخصیت اور شیریں گفتگو نے آپ کو بے حد متاثر کیا ہے ۔ آگے بڑھنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بیچار ضرور کرلیجئے گا ۔ اس میں آپ ہی کا فائدہ ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )
ایک نئے کام کو لے کر آپ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔ یوں تو آپ کا دل بھی جانتا ہے کہ اس کام میں فائدہ کم ہی ہے لیکن چونکہ آپ کافی آگے بڑھ چکے ہیں لہذا اس سے پیچھے ہٹنے کی ہمت نہیں ہو پا رہی ۔ ممکن ہے اس کام میں آپ کو زیادہ نقصان تو نہ ہو لیکن وقت کافی ضائع ہو جائے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
ایک عرصے سے آپ گھر والوں کو مناسب وقت اور توجہ نہیں دے پارہے ہیں ۔ یقیناً زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے اور کچھ کرنے کے لئے محنت اور قربانی درکار ہوتی ہے لیکن زندگی میں توازن برقرار رکھنا اور ہر چیز کو اپنی جگہ پر رکھنا ضروری ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آپ کام کی وجہ سے کافی پریشر میں ہیں ۔ چاہ کر بھی آپ کو اسے مکمل کرنے کے لئے درست معلومات حاصل نہیں ہو پارہی۔ ہمت مت ہارئیے اور صبر سے کام لیجئے ۔ آپ کی مشکل جلد آسان ہو جائے گی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )
گزشتہ چند دنوں میں پیش آنے والے واقعات نے آ پ کو جذباتی طور پر بے حد متاثر کیا ہے ۔ اس کیفیت سے باہر نکلنے میں وقت تو لگے  گا۔ معلوم ہو رہا ہے کہ موجود چند دن اپنا یقین اور ہمت بحال کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔اسے ضائع مت کیجئے گا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
کچھ معاملات ایسے ہیں جن کی معلومات آپ سے زیادہ آپ کے آس پاس کے لوگوں کے پاس ہے ۔ ان سے مدد لیجئے ۔آپ کویقین نہیں آئے گا لیکن اس سے آپ کو بے حد فائدہ ہوگا اور کام مکمل بھی ہو جائے گا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )
آنے والے دنوں میں آپ کی زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آنے والی ہیں ۔ خود کو ان کے لئے تیار رکھیں ۔ اس تبدیلی سے آپ کو کئی فائدے حاصل ہونگے اور آپ کو اپنے کام سے خوشی بھی حاصل ہوگی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
آپ کو ایسے لوگ بلکل پسند نہیں جو ہر کسی کو اپنے دل کی بات اور اپنے رازبتا دیتے ہیں ۔ لیکن اس بار آپ بھی اسی طرح کی صورتحال میں ہیں جہاں آپ کو سب کو سب کچھ بتانا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس بات کا آپ کو بر الگنے کے بجائے اچھا ہی لگ رہا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )
آپ کو نئے لوگوں سے ملنا انہیں جاننا پسند ہے لیکن اس بار آپ کو جن لوگوں سے ملنا پڑ رہا ہے ان کے ساتھ وقت گزارنے میں آپ کو بلکل مزہ نہیں آرہا۔ البتہ کچھ عرصے بعد آپ کو کے ساتھ مزہ آنے لگے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کے کچھ کاموں کی وجہ سے دوسرے لوگوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے لیکن اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ۔ فی الوقت خاموشی اختیار کر لیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ سمجھ جائیں گے کہ آپ ایسا جان بوجھ کر نہیں کر رہے ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...