آج کا دن کیسا رہے گا؟1جنوری2018

15,878

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اس نئے سال کا ّغاز مثبت فکر کے ساتھ کریں تاکہ کامیابی نصیب ہو ،جلد آپ ایک نئے پلان پر کام کریں گے۔ اس پلان کی منصوبہ بندی تو آپ کافی عرصے سے کررہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

عموماًآپ ہی نئی نئی تراکیب اور مشورے لے کر آتے ہیں۔ البتہ کچھ عرصے سے آپ کا ذہن آئیڈیا سے خالی ہے۔ البتہ آنے والے کچھ دنوں میں آپ کئی نئے پلانز بنائیں گے ۔ایسا اتنے دنوں سے حاصل کی ہوئی معلومات کی مدد سے ہوگا۔اس سال کا آغاز بڑے فیصلوں کے ساتھ کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

زندگی میں مصروفیات کے حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے آپ کے پاس اپنے اورگھر والوں کے لئے وقت ہی نہیں ہے لیکن ایسا زیادہ دنوں تک نہیں چلے گا۔ بہت جلد آپ گھروالوں کے ساتھ سیروتفریح پر جانے کا ارادہ کرپائیں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ کو ایسے لوگوں سے چڑ ہوتی ہے جو ایک ایک کام سب سے پوچھ پوچھ کر کرتے ہیں۔ لیکن اب جب آپ اس پوزیشن پہ آئے ہیں تو آپ کو اندازہ ہو رہا ہے کہ ایسا کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ آپ کو بھی انہی لوگوں کی طرح کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے سب کی رائے جاننا ہوگی۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کسی کو اس کی غلطی کے لئے ٹوکنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ اس شخص کی اس غلطی سے کافی لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔ البتہ ایسا کرنے کے بجائے کچھ دن رکنا ٹھیک ہوگا اس طرح آپ کو سمجھ آجائے گا جو وہ شخص کررہا ہے وہ دراصل غلطی نہیں ہے بلکہ ایسا کرنے کے پیچھے کوئی وجہ ہے۔۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کے اختلافات اتنی آسانی سے دور نہیں ہونگے۔ ہاں آپس کے مسائل تو حل ہو جائیں گے ۔ البتہ دلوں کی دوریاں کم کرنے کے لئے دل سے اور تفصیلی بات کرنا ہوگی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کو کسی شخص پہ کبھی اتنا غصہ نہیں آیا جتنا کہ آج آرہا ہے کہ آپ نہ کوئی مشورہ دے پارہے ہیں نہ کوئی بات کہہ پارہے ہیں۔ابھی کسی بھی جذبہ کا اظہار کرنے سے بہتر خاموشی ہے۔ حالات ابھی آپ کی سمجھ سے باہر ہے۔ تھوڑا وقت لیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

گزشتہ کچھ دنوں میں جو فیصلے آپ نے لئے ہیں یا جن لوگوں سے آپ ملے ہیں ان کے بارے میں ذرا دوبارہ سوچیں۔ ستاروں کی ہل چل کی وجہ سے ممکن ہے آپ درست فیصلہ لینے میں چوک گئے ہوں۔ اس لیے ایک بار اور سوچ بیچار کرنا بہتر رہے گا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کچھ لوگ شاید آپ سے ناراض ہیں۔ بات چیت سے تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ صبر اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اپنی بات سمجھانے کے ساتھ ساتھ دوسرے کی بات بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

اپنے پارٹنر سے بنا کر رکھنے کے لئے صبر و برداشت سے کام لینا ہوگا۔ اپنے مزاجوں کی وجہ سے ممکن ہے آپ ایک دوسرے سے الجھ پڑیں۔ رشتوں میں دوریاں نہ آنے دیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر اور سب کے مشورے سن کر فیصلہ لیتے ہیں ۔ اس لئے بعد میں اسے تبدیل کرنے کا سوال نہیں اٹھتا لیکن کبھی کبھی کیے گئے فیصلوں پر دوبارہ نظرثانی کرنا ان کے نتائج کو مزید بہتر بنا دیتا ہے ۔نیا سال خوشحالی لائے گا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

حال ہی میں ہونے والی ایک بحث میں آپ کا ایک دوست آپ سے سخت ناراض ہوگیا ہے ۔ اس سے بات کریں اور اس کی بات سنیں۔ اسی طرح آپ کے درمیان اختلافات کم ہوپائیں گے۔

کل کے ستاروں کا حال جانئے (Yesterday Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...