آج کا دن کیسا رہے گا؟13 جنوری2018

8,585

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ پر کئی پابندیوں کا بوجھ ہے جس کی وجہ سے آپ گھٹن محسوس کر رہے ہیں ۔ ضرورت سے زیادہ سختی بھی آپ کو کچھ نیا کرنے سے روکتی ہے۔ البتہ حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں ۔جلد ہی آپ خود کوآزار محسوس کریں گے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کافی عرصے سے آپ کا ہر پلان ناکام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آپ چڑچڑاہٹ کا شکار ہیں۔ البتہ اب ایسا نہیں رہے گا ۔ آپ کے ستاروں نے جو نیا موڑ لیا ہے اس سے آپ کو آگے چل کر کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

جوزا (21 مئی تا 21جون)

گزشہ کئی دنوں سے مصروفیت کی وجہ سے آپ کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کسی اپنے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزاریں۔ جو لوگ آپ کی فکر کرتے ہیں، آپ کو بھی انہیں اہمیت اور وقت دینا چاہئے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

کچھ چیزوں کو لے کر آپ ضرورت سے زیادہ محتاط ہوتے ہیں ۔ لوگ آپ کی اس عادت کو پسند نہیں کرتے لیکن آپ ایسا کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ جلد ہی آپ کا یہ محتاط رویہ آپ کو ایک بڑی پریشانی سے بچا لے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

عموماً آپ اپنی چھٹی حس کی سنی ان سنی کردیتے ہیں لیکن اس بار آپ کی پہلے سے خطرہ بھاپ لینے والی خاصیت آپ کے بہت کام آسکتی ہے ۔ لہٰذاآپ کو جو بات بہت شدت سے محسوس ہورہی ہے اسی کو سچ مانیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ٹیم ورک کرنا اچھی بات ہے ۔ البتہ کچھ کام ایسے ہیں جنھیں صرف آپ ہی سنبھال سکتے ہیں ۔ لہٰذا ان کاموں کو آپ کو خود ہی کرنا ہوگا ۔ اس میں کسی کی مدد لینا کام کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔ یہ چیلنجنگ تو ہوگا لیکن فی الحال یہ ہی کرنا صحیح رہے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ ہر مشکل اور پریشانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ۔ البتہ ہر کسی کا زندگی کو دیکھنے کا نظریہ ایک سا نہیں ہوتا۔ کوئی ہے جو آپ سے حقیقت چھپا رہا ہے لیکن اس کا مقصد محض آپ کی بہتری ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ جس کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ ہر کام وقت سے پہلے کرنے کا عادی ہے۔ آپ کو اس طرح کے ماحول میں گھٹن اور بوریت محسوس ہوتی ہے ۔ چونکہ آپ کو لگتا ہے کہ اس طرح آپ کچھ نیا اور الگ نہیں کر پاتے ۔ آپ دونوں اگر ایک دوسرے کے طریقے کو سمجھ لیں تو ایک بہت اچھی ٹیم بن سکتے ہیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

لوگوں کو یہ بتا نا کہ آپ ان سے کیا چاہتے ہیں اکثر مشکل ہوتا ہے ۔ خصوصاًیہ کہ آپ کی خوشی اور مرضی کس میں ہے لیکن اب ایسا کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔ آپ کو اس بات کا خیال کرنا ہوگا کہ آپ کا ایسا کرنے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کے شریک حیات کو لگتا ہے کہ آپ گھر کے معاملات میں زیادہ توجہ نہیں دے رہے جو درست بھی ہے ۔ البتہ چند معاملات ایسے ہیں جن میں آ پ دونوں کو مل کر ایک ٹیم کی طرح ہی کام کرنا ہوگا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ زندگی کے جس موڑ پر ہیں یہاں آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں ظاہر کرنے کے بہت سے مواقع ملیں گے ۔ انہیں ضائع نہ کیجئے گا ۔ اگر آپ اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال کریں تو ترقی کے بہت سے دروازے کھل سکتے ہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج کے دن کوئی خوش خبری مل سکتی ہے۔ موڈ خوشگوار رہے گا۔ آج کا دن اپنے لئے خاص بنائیں۔ اپنا وقت اپنے اوپر خرچ کریں اور خود کو اہمیت دیں ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...