آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 ستمبر2017

8,672

 

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کے دن آپ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے ۔ کام مکمل کرنے کے لئے کسی دوست کی مدد بھی مل سکتی ہے۔ آفس کے ساتھیوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھئے گا ۔ جس حد تک ممکن ہو اپنے غصے پر قابو رکھنے کی کوشش کریں ۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

محلے والوں سے اچھے تعلقات استوار ہونگے۔ کسی نئے پڑوسی سے اچھی دوستی ہو سکتی ہے۔ مالی طور پر بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے۔ آج اپنے سارے آپشنز کھلے رکھئے گا۔

 

جوزا(21مئی تا21جون)

بچوں کے حوالے سے مصروف دن گزرے گا۔ بچوں کی پڑھائی اور پرورش پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ گھر میں کسی مہمان کی آمد متوقع ہے۔ سب سے خوش اخلاقی سے ملیں۔ دن اچھا گزرے گا۔

 

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر اپنے روشن مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ازدواجی زندگی میں جو چھوٹی چھوٹی تلخیاں تھیں وہ بہت جلد دور ہونے والی ہیں۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

والدین کی ناراضگی سے بچیں۔ آپ کی کسی بات سے ان کا دل نہ دکھے۔ اگر کوئی بات ہوئی بھی ہے تو آرام سے احترام کے ساتھ ان سے اپنی بات کہیں۔ وہ ضرور سمجھیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کسی گھر والے کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ آپ ہی کو پتا لگانا ہوگا کہ اس کی مدد کس طرح کی جاسکتی ہے۔ آپ کی رومانوی زندگی میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے جو کہ مستقبل کے فیصلے میں مدد کرے گا۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج آپ کی شخصیت اور باتوں سے سب متاثر ہونے والے ہیں ۔ لوگ آپ کی خود اعتمادی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ اپنے کردار کی خصوصیات کو مزید اجاگر کرنے کی کوشش کریں ۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

نوکری میں ترقی متوقع ہے۔ باس سے تعریف سننے کے لئے ان کا کوئی پیچیدہ مسئلہ حل کردیں۔ آج وقت کی پابندی کا خیال رکھئے گا۔ کام اگر وقت پر نہ ہو تو اس کی اہمیت کم ہو جاتی ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دوستوں کی کسی تقریب کی دعوت مل سکتی ہے ۔آپ کے پاس وقت بھی ہے اور موڈ بھی۔ اس لئے ضرور شرکت کیجئے گا۔ مالی طور پر کہیں سے کوئی فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

 

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

پیسوں کو احتیاط سے خرچ کریں۔ آگے چل کر کسی بڑے کام کے لئے پیسوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اگر کہیں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ہو تو دوستوں اور گھر والوں سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیجئے گا ۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کے شریک حیات کو آپ سے بہت سی امیدیں ہیں۔ آپ چڑنے کے بجائے اس کی بات سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ آج بات کرنے سے آپ کا رشتہ ایک مثبت موڑ لے سکتا ہے ۔ دوسروں کی باتوں پر کان مت دھریں۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

محبت کی دنیا میں آپ کا داخلہ بہت جلد متوقع ہے۔ عنقریب کوئی ایسا ملنے والا ہے جس سے مل کر آپ کو اپنائیت کا شدت سے احساس ہوگا۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا۔ یہ رشتہ آگے جاکر اور بھی مستحکم ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...