آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 اکتوبر 2017

11,539

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
کسی بھی کام سے پہلے غور و خوص کریں۔ آپ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آرہے ہیں ۔ آپ کا کوئی اپنا آپ کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
سٹے بازی میں زیادہ دلچسپی کا اظہار نہ کریں ۔ آپ عارضی طور پر مالی نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
اپنی راہ میں آنے والے تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی ۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے محبوب کی طرف سے اچھی خبر ملے گی ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
مقدمہ بازی میںآپ کی جیت ہوگی۔ ایک تعلق قریبی حلقے میں تلخی کا باعث بنے گا۔غلط قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
آپ کی تلخ کلامی کسی دوست کو کھونے کا سبب بن سکتی ہے ۔ بحث مباحثے کی عادت کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
نئے دوست نئے منصوبوں کی طرف راغب کریں گے ۔ مالی کامیابی کی راہ ہموار ہوگی ۔ ایک سفر درپیش ہوگا۔ بعض دوستوں سے ازسر نو ملاقات ہوگی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
مالی معاملات میں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ آپ کی کاروباری ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ کا غیر متقوع طور پر خوش قسمتی سے واسطہ پڑے گا ۔ کسی سازشی اجنبی سے محتاط رہیں ۔ پیشے میں تبدیلی کا امکان ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
ایک حاسد عورت خاندان میں جھگڑے کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ تفریحات و سماجی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
کسی دوست کے ساتھ غلط فہمی کا امکان ہے ۔ کسی بڑے کی نصیحت کو غور سے سنیں ۔ فضول خرچی آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
نئے دوست آپ کے حلقے میں داخل ہوں گے ، پیشے کی تبدیلی خوشحالی لائیگی ۔ آپ کی محنت پھل لانے والی ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کسی بااثر شخصیت سے ملاقات کریں گے ۔ گھریلو معاملات کے حوالے سے خشخبری آپ کی منتظر ہوگی ۔ آپ کی زندگی میں دلچسپ واقعات آنے والے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...