آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 اکتوبر 2017

12,926
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ ایک نئے پلان پر کام کرنے والے ہیں ۔ اس پلان پر آپ کافی عرصے سے سوچ بیچار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں۔ثور(22اپریل تا20مئی)
ذاتی معاملات کے حوالے سے خط و کتابت جاری رہے گی ۔ پوزیشن کی تبدیلی خوشحالی کا باعث ہوگی۔آپ کے دوستوں کے درمیان حسد پھوٹنے کا امکان ہے۔جوزا(21مئی تا21جون)
نئے واقف کاروں کی خاطر پرانے دوستوں کو نظر انداز نہ کریں ۔ سخت محنت پھل لائے گی ۔ آپ کی زندگی میں رومانس داخل ہوگا۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
کاروبار پھلے پھولے گا لیکن کسی دوستی کی قیمت پر ۔ لالچ سے پرہیز کریں ۔ اگر آپ کسی تعلق کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں یا کوئی اہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے غور و فکر کر لیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
اپنے دوستوں کے مشورے کو غور سے سنیں آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔کچھ عرصے افسردگی طاری رہے گی لیکن جلد ہی خوشحالی اور مسرت کے نغمے گونجیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
کسی منصوبہ ساز اجنبی سے محتاط رہیں۔ محنت اور اخلاق ترقی کا ذریعہ بنیں گے ۔ آپ کا صنف نازک سے تعلق رکھنے والا دوست محبت میں دلچسپی لینے لگے گا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
دولت اور صحت کے معاملے میں تدبر کا مظاہرہ کریں ۔ کسی غیر متوقع ذریعے سے خطرے کی نشاندہی ہو رہی ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ عزم و ارادے بھرپور ہیں اور اپنے نصب العین کے لئے یہ خصوصیت آپ کے کام آئے گی ۔ایسے منصوبے میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں خطرہ ہو۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
کسی دوست کے ساتھ جھگڑا افسردگی و افسوس کا باعث ہوگا۔ اپنی تیز مزاجی پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
رہائش میں تبدیلی کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔ خوش قسمتی کی دیوی آپ پر مہربان ہے ۔ آپ تفریحات سے لطف اندوز ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
آپ محبت اور رومانس پائیں گے ۔ اچھے رد عمل کا مظاہرہ کریں ۔ کاروبار پھلے پھولے گا ۔آپ سفر و دیگر نئی تبدیلیوں سے دوچار ہوں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
گھریلو جھگڑوں سے حتی الوسع گریز کریں ۔ کاروباری معاملات کامیابی سے بھرپور ہوں گے لیکن غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...