عام امراض کے آسان حل

4,443

سر میں درد ہورہا ہے تو بیشتر افراد درد کش گولی کو استعمال کرتے ہیں، جبکہ جلد پر خارش ہوتی ہے تو بازار سے کوئی کریم خرید لاتے ہیں۔مگر یہ معمولی طبی مسائل روزمرہ کی غذائی اور دیگر اشیاءسے بھی ختم ہوسکتے ہیں۔نیچے ایسے چند گھریلو ٹوٹکے دیئے جارہے ہیں جو مختلف امراض کے خلاف موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا

لیموں نئے کیل مہاسوں کو ابھرنے کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی شفافیت کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

جلد چھل جانا یا خراشیں ختم کرنے کے لئے

اگر خراش یا جلد چھل گئی ہے تو سرکہ جلد کی سطح پر دوران خون کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس کے لیے کپڑے کی ایک پٹی کو سرکے میں ڈبو کر 20 منٹ تک متاثرہ جگہ پر لگا رہنے دیں اور دن بھر اس عمل کو دہرائیں۔


سیب کے سرکے کے 13 طبی فوائد

معدے میں گڑبڑ ہونا

اگر آپ کو ہیضہ یا قے کی شکایت ہورہی ہے تو اس کے نتیجے میں خون میں موجود ضروری نمکیات کی شرح بھی کم ہوتی ہے، تو اس کا ایک حل تو چاول ابالنے کے بعد بچ جانے والا نمکین پانی پینا ہے، ناٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق چاول مین کاربوہائیڈریٹس ہوتا ہے جو کہ جسم میں جاکر شوگر کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور معدے میں یہ جذب ہونے والے میکنزم بن جاتے ہیں، اس سے پانی اور نمک کو ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، جبکہ یہ مشروب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے چاولوں کو نمک ملے پانی میں ابالیں، جس کو کسی چیز میں جمع کرکے ٹھنڈا کریں اور دن بھر پیتے رہیں۔

آدھے سر کا درد سے نجات

آدھے سر کا درد ہو تو ایلو ویرا کو استعمال کرکے دیکھیں، اس میں متعدد اجزاءموجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں اور ورم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں، تاہم کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سر درد اور آدھے سر کے درد کے لئے بھی بہترین ہے اور یہ پٹھوں کو سکون پہنچانے میں مددگار چیز ہے، اس کے لیے ایلوویرا جیل کو ہاتھوں اور چہرے پر مل لیں جبکہ اس کی مہک بھی کافی حد تک تکلیف میں کی لاسکتی ہے۔

خشک جلد سے نجات

خشک جلد یا خارش کی صورت میں دلیے کو استعمال کرکے دیکھیں، طبی ماہرین کے مطابق جو کے دلیے میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو خارش کو کم کرتے ہیں جبکہ ان میں موجود آئل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔ کسی کپڑے میں دلیے کو بھر کر نلکے کے ساتھ اس طرح لٹکائیں کہ پانی ان سے گزر کر بالٹی میں گرے اور پھر اس سے نہا لیں۔


منہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کریں ، ان 12 ٹوٹکوں کی مدد سے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...