ہم اکثرپارسلے اوردھنیے میں فرق نہیں کرپاتے۔ایک ہی فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال بھی ایک جیسا ہے۔پارسلے کی بات کی جائے تو اس کے پتیّ کٹائو دار اور مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔اس کی خوشبو اور ذائقہ دھیما ہوتا ہے۔عام طور پر اس کو سلاد اورکھانوں کی سجاوٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہاں کچھ طریقے تحریر کئے جارہے ہیں جن کے تحت ہم پارسلے کو دوا کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدددیتا ہے :
یہ تحقیق ذیابیطس کے شکار چوہوں پر کی گئی جس میں ان چوہوں کو ایک ماہ تک پارسلے کھلایا گیا جس سے ان کے بلڈ شوگر لیول میں واضح کمی ہوئی۔ریسرچ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انسا ن بھی یہ نتائج حاصل کرنے کے لئے پارسلے کا کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔
سوزش کو ختم کرنے والی خصوصیات:
پیشاب آور:
بلڈپریشر کو کم کرنے کے لئے بھی مریض کو پیشاب آور دوائیں دی جاتی ہیں ۔یہ اس کا بہت ہی کارآمد علاج ہے۔جرمنی کے بہت سے ڈاکٹر جو جڑی بوٹیوں کے طبی فوائد سے واقف ہیںوہ بلڈ پریشرکو کم کرنے کے لئے پارسلے کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔کیونکہ ہائی بلڈ پریشرسے صحت کو نقصان پہنچنے اور دوسرے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذا اس کو دوا کے طور پر استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا نہایت ضروری ہے۔
مزید جانئے : ہیمپ سیڈز کے پانچ حیرت انگیز فوائد
منہ کو صحت مند اور سانسوں کو تازہ رکھتا ہے:
گھٹیا کو کنٹرول کرتا ہے:
یورک ایسڈ کی زیادتی جوڑوں کے درد کی اہم وجہ ہے۔روزانہ کی خوراک میں پارسلے کا استعمال جسم سے یورک ایسڈ کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پودینہ : صحت کے لاتعداد فوائد
اوسٹیوپوراسس کا علاج:
حرف آخر :
پارسلے کو محفوظ کرنے کے لئے آپ کو اس کے موسم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ۔حیرت انگیز طبی خصوصیات رکھنے والی یہ جڑی بوٹی سارا سال رہتی ہے۔حتیٰ کہ آپ اس توانائی سے بھرپور پودے کو اپنے گھر میں بھی اگا سکتے ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے جب چاہے اس سے وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈینٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔