ایچ ٹی وی اردو

صحت کے مختلف مسائل کے لئے مزیدارکھانوں کی تراکیب

ذیابیطس ہو یا ہاضمے کا مسئلہ کھانا ہمیشہ اپنی طبیعت کو دیکھتے ہوئے کھانا چاہئے۔جانئے ہمارے ماہرین سے مختلف صحت کے مسائل کے مطابق خاص پکوان۔ ان میں سے ہر ایک ڈش بنانے میں آسان اور ذائقہ کے لحاظ سے بے حد مزے دار ہے ۔

جوڑوں میں درد – ایلوویرا کا حلوہ

Source: Google

جوڑوں اور ہڈیوں میں درد صرف عمر رسیدہ افراد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آج کل ہر کوئی ہی اس کا شکار نظر آتا ہے ۔ کھانے پینے کی چیزوںمیں ضروری غذائیت کی کمی اس طرح کے درد کی بنیادی وجہ ہے ۔
ایلوویرا کا حلوہ آپ کو جوڑوں کے درد میں کافی آرام پہنچائے گا ۔

یہ ترکیب ٹرائی کریں: جوڑوں کادرد دورکرنے کے لئے ایلو ویراکاحلوہ کھائیں

بچوں کی بہتر نشو نما -پالک سے بنی ڈشز

Source: Google

پالک میں موجود آئرن بچوں کی نشونما کے لئے بے حد مفید ہے ۔ بچوں کو فوری تونائی مہیا کرنے اور صحت کے مختلف مسائل بچانے کے لئے پالک سے بنی ان آسان ڈشز کو بنا کر آپ اُن کی صحت یقینی بنا سکتے ہیں۔

یہ ترکیب ٹرائی کریں : بچوں کی خوراک میں پالک شامل کرنے کی تراکیب

ذیابیطس- ایپل کیک

Source: Google

ذیابیطس کے مرض میںکھانے پینے میں خصوصی احتیاط رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ البتہ میٹھے کے شوقین لوگوں کے لئے یہ احتیاط کافی مشکل ہو جاتی ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس ترکیب سے ایپل کیک بنا کر کھلائیں۔ انہیں یقیناًاچھا لگے گا ۔

یہ ترکیب ٹرائی کریں: ڈائیبیٹک میکرونی پاستا

بہتر ہاضمے کے لئے- سونٹھ کی ہاضمچٹنی

Source: Google

بد ہضمی اوت متلی کو دور کرنے کے لئے سونٹھ مفید ترین غذا ہے ۔ جن لوگوں کو کھانے کے بعد بد ہضمی اور تیزابیت کی شکایت رہتی ہو انہیں کھانے کے ساتھ سونٹھ کی چٹنی کا استعمال کرنا چاہئے۔ سونٹھ کی چٹنی بے حد ذائقہ دار ہوتی ہے۔

یہ ترکیب ٹرائی کریں: سونٹھ کی چٹنی