ہیلتھی کھانے – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Mon, 18 Jan 2021 10:02:52 +0000 ur hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png ہیلتھی کھانے – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/obesity-mashroobat Mon, 06 May 2019 08:42:00 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32936

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔تو اگر […]

The post موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جسمانی وزن میں کمی لانا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ اس موسم میں کھیلوں اور گھر سے باہر سرگرمیوں کا بڑھنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بہترین وقت ہوتا ہے جب جسم کو زہریلے مواد سے پاک کیا جاسکتا ہے۔تو اگر آپ توند کی بڑھتی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو اس موسم کے چند بہترین مشروبات کا استعمال شروع کردیں۔یہ مشروبات جسم کو اس موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ چربی بھی تیزی سے گھلاتے ہیں۔

تخم ملنگا اور لیموں

تخم ملنگا ایک بہترین سپرفوڈ ہے جس سے جسم کو فائبر ملتا ہے جبکہ جسمانی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، اسے استعمال کرنے کے ایک کھانے کے چمچ تخم ملنگا پانی سے بھری ایک بوتل میں ڈبو دیں اور لیموں کے باریک کٹے ٹکڑوں کا بھی اضافہ کردیں، اس کے بعد ایک گھنٹے کے لیے انہیں چھوڑ دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور دیگر اجزا فراہم کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز ہوتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے : ہماری ثقافت کا خاص رنگ :دال چاول

میتھی دانہ اور لیموں

ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح میتھی دانے کو پانی سے چھان پر نکال دیں اور اس پانی میں لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں، یہ مشروب توند کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں، پودینہ اور کھیرا

ایک کھیرے کے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی سے بھرے ایک جگ میں ڈال دیں، اس کے بعد لیموں کے باریک ٹکڑے اور کچھ مقدار میں پودینے کا بھی اضافہ کردیں، پھر پانی کو فریج میں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلے دن پی لیں۔

نوٹ:  قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


اس بارے میں پڑھئے : مغلئی پلاؤ


The post موٹاپے سے نجات کے لیے 3 بہترین مشروبات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
آلو کی ترکاری ۔ کچھ یادیں اور ترکیب https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/aloo-ki-tarkari Mon, 22 Apr 2019 12:00:19 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31238 aloo ki tarkari

آلو بنانے کا سب سے بہترین طریقہ آلو کی ترکاری /بجھیا سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں ۔صبح کے ناشتے میں حلوہ پوری کے ساتھ آلو کی ترکاری کا ساتھ ان مزیدار یادوں کا ایک حصہ ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس ناشتے کو خوشگوار ماحول کا حصہ جانتے ہیں ۔ حلوہ پوری کھائی جاتی […]

The post آلو کی ترکاری ۔ کچھ یادیں اور ترکیب appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
aloo ki tarkari

آلو بنانے کا سب سے بہترین طریقہ

آلو کی ترکاری /بجھیا سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں ۔صبح کے ناشتے میں حلوہ پوری کے ساتھ آلو کی ترکاری کا ساتھ ان مزیدار یادوں کا ایک حصہ ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس ناشتے کو خوشگوار ماحول کا حصہ جانتے ہیں ۔
حلوہ پوری کھائی جاتی ہے جب:
1۔گھر کے تمام افراد گھر پر موجود ہوں۔اتوار یا چھٹی کا کوئی دن
2۔ موسم اچانک خوشگوار ہوجائے۔
3۔گھر پر مہمان موجود ہوں( خاص طور پر بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمان)
4۔شادی کے دوسرے دن دلہن کے گھر سے آیا ہوا ناشتہ۔
5۔مائیوں یا ڈھولکی کے کھانوں کا حصہ
6۔کسی بھی دن سمندر کے کنارے جاتے ہوئے یا وہاں پہنچ کر۔
7۔آفس کی کسی کامیابی پر۔
8۔جب آپ کو کھانے کا دل چاہے
بہر حال سارے ہی اچھے مواقع ہیں ۔
واپس آلو کی ترکاری کی طرف آتے ہیں میرے لئے یہ حلوہ پوری کا سب سے بہترین حصہ ہے ۔کیونکہ میرے گھر والے پوری کے ساتھ حلوے کے بجائے ترکاری زیادہ مانگتے ہیں ۔
حلوہ پوری سے ہٹ کر آلو کی ترکاری کو دوپہر یا رات کے کھانے میں بھی دم کے قیمے کی سائیڈ ڈش کے طور پر گرم گرم پراٹھے یا کچوری کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
اس ڈش کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے اسے بنانا نہایت آسان ہے اور یہ بہت جلدی بن جاتی ہے۔ضروری نہیں کہ خستہ کچوریاں ہی ہونگی تو ترکاری کھائی جائے گی۔ آپ اپنی من پسند کسی بھی چیز کے ساتھ اسے کھا سکتے ہیں ۔
آلو ئوں کوگل جانے تک ابال کر چھیل لیں، خیال رہے کہ بہت زیادہ نرم نہ ہوں۔کیونکہ ابھی انھیں دوسرے مصالحوں کے ساتھ مزید پکنا ہے۔ان آلوئوں کو چمچے یا کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کرکے اس میں کلونجی، رائی دانہ اور کڑی پتہ ڈالیںاگر چاہیں تو اس میںبھگار کے اور مصالحے بھی ملا سکتے ہیں ۔کچھ لوگ زیرہ اور ثابت یا پسا ہوا دھنیہ بھی شامل کرتے ہیں۔
یہ چیزیں تلنے کے بعد اس میں آلو ،کٹی مرچ ،ہلدی اور نمک شامل کریں۔چند سیکنڈکے لئے بھونیں پھر اس میں املی کا پانی اور سادہ پانی شامل کریں ۔اس میں ابال آجائے تو ایک منٹ تک ابلنے دیں پھر اس میں ہری مرچ ڈال کر 5سے 7 منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اپنی مرضی کے مطابق ترکاری کو گاڑھا کرلیں۔
اچار اور پوری کے ساتھ پیش کریں اورخود بھی مزہ لیں ۔

مزید جانئے :مغلئی پلاؤ

ترکیب:آلو کی بجھیا

اجزاء:
4 درمیانے آلو
2 کھانے کے چمچ تیل
آدھا چائے کا چمچ کلونجی
آدھا چائے کا چمچ رائی
3۔4 کڑی پتے
ہلدی ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
آدھا چائے کا چمچ کٹی ہوئی مرچ
چوتھائی کپ املی کا پانی
1۔2 کپ پانی
2 ثابت ہری مرچیں

مزید جانئے :لوکی کا حلوہ ،صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ

طریقہ:

آلو چھیل کر ابال لیں ۔چمچے کی مدد سے کچل لیں۔لیکن باریک نہ کریں ،آلو کے ٹکڑے نظر آنے چاہیئیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں کلونجی ،رائی اور کڑی پتہ ڈالیں ۔جب تل جائیںتو اس میں آلو،کٹی مرچ اور ہلدی شامل کے چند سیکنڈ کے لئے بھونیں۔
املی کا پانی اور ترکاری کو جتنا گاڑھا رکھناہے اس کے حساب سے سادہ پانی شامل کرکے پکائیں ابال آنے پر ایک منٹ تک پکنے دیں پھر اس میںہری مرچ شامل کرکےہلکی آنچ پر مزید5سے7 منٹ کے لئے پکائیں۔
اپنی پسند کے مطابق گاڑھا کرلیں۔
اچار اور پوریوں کے ساتھ پیش کریں۔
اگر آپ کو املی نہیں پسند تو کھٹا کرنے کے لئے اس میں دو ٹماٹر یا گاجر کا اچار شامل کردیں۔اگر آپ کو ٹماٹر استعمال کرنا ہیں توآلو ڈالنے سے پہلے ٹماٹر بیج سمیت ڈال 5تا 7 منٹ کے لئے پکائیں پھر آلو شامل کریں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھئے


The post آلو کی ترکاری ۔ کچھ یادیں اور ترکیب appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
شام کی چائے اور کالاچنا چاٹ کی سوغات https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/kala-chana-chat-recipe Fri, 29 Mar 2019 15:23:44 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32501 kala chana

دوپہر ا ور رات کے کھانے کے دوران یعنی شام کی چائے کے وقت سب کا کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو دل کرتا ہے، اس لیے شام کے وقت اکثر گھروں میں چنا چاٹ بنائی جاتی ہے اور سب گھر والےا سے بڑے شوق سے تناول کرتے ہیں۔ گھر والوں میں کسی کو سفید چنے […]

The post شام کی چائے اور کالاچنا چاٹ کی سوغات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
kala chana

دوپہر ا ور رات کے کھانے کے دوران یعنی شام کی چائے کے وقت سب کا کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو دل کرتا ہے، اس لیے شام کے وقت اکثر گھروں میں چنا چاٹ بنائی جاتی ہے اور سب گھر والےا سے بڑے شوق سے تناول کرتے ہیں۔
گھر والوں میں کسی کو سفید چنے پسند ہوتے تو کوئی کالے چنے شوق سے کھاتا ہے۔ لیکن ابھی یہاں کالے چنوں کی مزیدار چاٹ کی ترکیب بتائی جارہی ہے، اسے اپنے گھر میں شام کے وقت چائے کے ساتھ ضرور بناکر گھر والوں کے ساتھ مزہ سے کھائیں۔

اجزاء:

پانی – 2 کپ
نمک – حسب ذائقہ
بیکنگ سوڈا – ½ چائے کا چمچ
املی کا گودا – ایک کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ – ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر – 2 درمیانے (کٹے ہوئے)
پیاز – 2 عدد درمیانی (کٹی ہوئی)
سرخ مرچ پاؤڈر – ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ – ایک چائے کا چمچ
چنے – آدھا کلو (2 سے 3 گھنٹوں تک ½ چائے کے چمچ سوڈا میں بھگوئے ہوئے)

تڑکے کے لیے:

تیل – ¼ کپ
کڑی پتہ – 8 سے 10
زیرہ – ایک چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ – 5 سے 6
ہرا دھنیا (حسب ضرورت کٹا ہوا)
ہری مرچ (حسب ضرورت کٹی ہوئی)


ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول


ترکیب:

ایک پتیلی میں کالے چنے، پانی، پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، بیکنگ سوڈا، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 30 سے 40 منٹ تک یا گل جانے تک پکالیں۔
پانی سوکھ جائے تو اس میں املی کا گودا اور چاٹ مصالحہ شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

تڑکے کی ترکیب:

فرائی پین میں آئل، ثابت لال مرچ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر کچھ دیر تک چولہے پر رکھیں۔
جب کڑکڑانے لگے تو اسے کالے چنوں پر ڈال کر مکس کرلیں۔
چاٹ کو کسی پیالے میں نکالیں اور ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر گھر والوں کو پیش کریں۔


اس ڈش کو بھی آزمائیں : سبزیوں کے نرگسی کوفتے


The post شام کی چائے اور کالاچنا چاٹ کی سوغات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
مزیدار آلو کوفتہ بنانے کی ترکیب https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/aalo-kofta-recipe Fri, 01 Mar 2019 14:53:04 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32313 kofta curry

کوفتے کا شمار اُن کھانوں یا سالن میں ہوتا ہے، جو عموما پاکستانی معاشرے میں زیادہ کھائے جاتے ہیں۔کوفتے عام طور پہ قیمے سے بنائے جاتے ہیں اور ہر کسی کو یہ ڈش بےحد پسند آتی ہے، تاہم اگر اپنے گھر والوں کے سامنے کچھ نیا پیش کرنے کا ارادہ کیا جائے تو اس کوفتوں […]

The post مزیدار آلو کوفتہ بنانے کی ترکیب appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
kofta curry

کوفتے کا شمار اُن کھانوں یا سالن میں ہوتا ہے، جو عموما پاکستانی معاشرے میں زیادہ کھائے جاتے ہیں۔کوفتے عام طور پہ قیمے سے بنائے جاتے ہیں اور ہر کسی کو یہ ڈش بےحد پسند آتی ہے، تاہم اگر اپنے گھر والوں کے سامنے کچھ نیا پیش کرنے کا ارادہ کیا جائے تو اس کوفتوں کو کسی اور انداز میں بھی بنایا جاسکتا ہے۔آج ہم آپ کو یہاں ذائقہ دار آلو کے کوفتے بنانا سکھائیں گے۔

آلو کوفتہ بنانے کی ترکیب :

اجزاء

آلو کوفتے بنانے کیلئے:
آلو – ابلے ہوئے آلو 500 گرام
بریڈ کرمبز – 4 کھانے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ – ½ چائے کا چمچ
نمک – حسب ذائقہ
ہرا دھنیہ – ڈیڑھ چائے کا چمچ
تیل – تلنے کے لیے

گریوی بنانے کیلئے:

تیل – 2 کھانے کے چمچ
پیاز – ایک بڑی
لہسن – 2 جوے
ادرک – ½ ٹکرے
ٹماٹر – 2 درمیانی
تیل – 4 کھانے کے چمچ
دارچینی – ایک ٹکڑا
لونگ – 2 عدد
ہری الائچی – 2 عدد
زیرا – ½ چائے کا چمچ
ہلدی – ¼ چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر – ایک چائے کا چمچ
دھنیہ پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ
نمک – حسب ذائقہ
پانی – ڈیڑھ کپ
گرم مصالحہ – ½ چائے کا چمچ
قصوری میتھی – 2 چائے کا چمچ
کریم


مزید جانئے :مغلئی پلاؤ

ہماری ثقافت کا اہم حصہ : دال چاول


آلو کوفتے بنانے کی ترکیب:

ابلے ہوئے آلو کو میش کرلیں، پھر اس میں بریڈ کرمبز شامل کرین، سرخ مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، نمک اور ہرا دھنیہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ کیلئے رکھ لیں۔
بعدازاں اس سے 8 سے 10 کوفتے بنالیں اور سائیڈپر رکھ دیں۔

گریوی تیار کرنے کی ترکیب:

فرائی پین میں تیل، پیاز، لہسن اور ادرک ڈال کر ہلکی سنہری ہونے تک فرائی کریں اور پھر سائڈ پر رکھ دیں۔
اس ہی فرائی پین میں ٹماٹر ڈال کر نرم ہونے تک 2 سے 3 منٹ کیلئے پکا لیں پھر سائڈ پر رکھ دیں۔
اس پیاز اور ٹماٹر کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
ایک پتیلی میں تیل، دارچینی، لونگ اور ہری الائچی ڈال کر مکس کریں۔
زیرا ڈال کر اسے مزید ملائیں، اس میں بلینڈ کی ہوئی پیاز اور ٹماٹر شامل کریں اور مکس کریں، ہلدی پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں اور تیل الگ ہونے تک پکا لیں۔
اس میں پانی شامل کریں اور ابال آنے تک 2 سے 3 منٹ کیلئے پکا لیں۔
گرم مصالحہ پاؤڈر اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
کڑھائی میں تیل گرم کریں اور آلو کوفتے کو سنہرے ہونے تک فرائی کرلیں۔
بعدازاں گریوی میں آلو کوفتے ڈالیں اوپر سے کریم ڈال کر سجائیں اور
پھر گرما گرم نان کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔


مزید جانئے :لوکی کا حلوہ ،صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ


The post مزیدار آلو کوفتہ بنانے کی ترکیب appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وزن کم کرنے والانیم کاسوپ اورسیریل https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/neem-and-cereal-soup-for-losing-weight Fri, 01 Mar 2019 07:56:12 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=20409 neem and cereal soup for losing weight

وزن کم کرنا آج کاسب سے اہم اور پسندیدہ موضوع بنتاجارہاہے ۔لیکن وزن کم کرنے کیلئے محنت کرنے اور قربانی دینے پرکم ہی لوگ تیار ہوتے ہیں

The post وزن کم کرنے والانیم کاسوپ اورسیریل appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
neem and cereal soup for losing weight

وزن کم کرنا آج کاسب سے اہم اور پسندیدہ موضوع بنتاجارہاہے ۔لیکن وزن کم کرنے کیلئے محنت کرنے اور قربانی دینے پرکم ہی لوگ تیار ہوتے ہیں۔نیم میں قدرتی طورپر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن کم کرکے آپکے جسم میں اضافی فیٹ جمع ہونے سے روکتاہے۔کڑواتو ہوتاہے لیکن فائدے کے اعتبار سے بہت اچھاثابت ہوتاہے۔نیم کاسوپ اورسیریل آپکے وزن کوکم کرکے آپکے خون کو صاف کرے گا۔جس سے آپکی شخصیت میں مزید نکھار پیداہوگا۔

نیم کاسوپ

پانی دوکپ
نیم کے پتے ایک مٹھی
لیموں کارس ایک چائے کاچمچ
نمک ایک چٹکی
کالی مرچ ایک چٹکی
دوکپ پانی ابال کراسمیں نیم کے پتے دھوکرڈالیں۔لیموں کارس اور ایک ایک چٹکی نمک اورکالی مرچ شامل کرکے مکس کرلیں ۔ ناشتے سے پہلے،دوپہر کھانے سے پہلے اوررات کھانے سے پہلے نیم گرم پی لیں۔ہرکھانے سے پہلے دوکپ پینے سے باڈی ڈیٹوکس ہوگی۔اور اضافی فیٹ ختم ہوگا۔

سیریل

اوٹ سیریل ایک کپ
نیم کے پتوں کاپیسٹ ایک چمچ
میتھی دانہ آدھا چائے کاچمچ
نیم کے پتے دھوکر پیس لیں۔ان تمام اجزاء کو ملاکر صبح ناشتے میں لیں۔مٹھاس کے لئے شہد ملاناچاہیں تو ملاسکتے ہیں۔ذائقے کے لئے دہی،پسندیدہ پھل یا خشک میوہ جات بھی ملاسکتے ہیں۔

The post وزن کم کرنے والانیم کاسوپ اورسیریل appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>