عالمی یوم صحت “ڈپریشن لیٹس ٹالک”

243

پوری دنیامیں سات اپریل کوعالمی یوم صحت منایاجاتاہے۔اس کامقصد لوگوں میں صحت کی اہمیت کے بارے میں مفیدمعلومات بہم پہنچاناہے۔ہرسال عالمی یوم صحت کے موقع پر ایک ٹاپک رکھاجاتاہے۔ تاکہ لوگوں کواس کے بارے میں آگہی دی جاسکے۔عالمی یوم صحت کاٹاپک پبلک کودرپیش صحت کے اہم مسائل کے حساب سے رکھاجاتاہے۔ تاکہ ان کی کاؤنسلنگ کی جاسکے ۔اس سال یعنی ۲۰۱۷ میں عالمی یوم صحت کاٹاپک ہے “ڈپریشن لیٹس ٹالک”
ڈپریشن ہرعمر اورہرطبقے کے لوگوں پراثرانداز ہوتاہے۔حتٰی کے ڈپریشن کے باعث مختلف ذہنی اورجسمانی بیماریوں اور اموات کاتناسب بھی دن بدن بڑھتاجارہاہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کے باعث انسان کی صلاحیتوں کوزنگ اورروزمرہ بہت سی مشکلات کاسامناکرنااسکے لئے کسی پہاڑ کوعبور کرنے سے کم نہیں ہوتا۔اس کی وجہ کچھ اورنہیں بس دل کی بات دل کے اندر رکھنے کے باعث ڈپریشن کے مسائل میں دن دونی اوررات چوگنی اضافہ ہوتاجارہاہے۔آج کل لوگ ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ اورڈسکشن کرناپسند نہیں کرتے۔ جس کے باعث ان کے مسائل ان تک ہی محدود رہ جاتے ہیں۔یہ محدود مسائل آگے جاکرلامحدود مسائل کھڑے کرنے کاسبب بن جاتے ہیں۔
ڈپریشن قابل علاج مرض ہے ۔بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ ہم سب جانتے ہیں کہ ڈپریشن کو ٹریٹمنٹ ،مناسب توجہ اوردیکھ بھال سے دور کیاجاسکتاہے لیکن پھربھی ڈپریشن ہوتے ہی لوگ خود کوتنہاکرلیتے ہیں ۔موجودہ معاشرے کے مسائل کودیکھتے ہوئے ڈپریشن کے موٖضوع پربات کرنابہت ضروری ہوتاجارہاہے۔جہاں لوگ اپنے مسائل دوسروں سے بات چیت کے ذریعے حل نہیں کرتے وہیں بہت سے دیگر مسائل سراٹھانے لگتے ہیں۔کسی بھی اپنے سے چاہے وہ آپ کے والدین ہوںیابہن بھائی ،شوہراوربیوی ہوں یاکوئی قریبی دوست۔ برائے مہربانی ان سے بات کریں! اگر آپ کوکوئی پریشانی ہے تو بات کرنے سے ہوسکتاہے وہ آپکی پریشانی کودورکرسکیں۔ورنہ ایسانہ ہوکہ ڈپریشن آپ پرحاوی ہوجائے۔
اس سال عالمی یوم صحت کے موقع پرآئیے ہم یہ عہد کریں کہ ڈپریشن میں جانے کے بجائے اس کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے۔اپنے پیاروں کوچھوڑنے کے بجائے اگر کوئی مسئلہ ہوتو بیٹھ کران سے بات چیت کریں گے۔تنہائی میں رہ کرآپ کسی مسئلہ کواکیلے حل نہ کرپائیں تو یہیں سے ڈپریشن کاآغاز ہوتاہے ۔لہٰذا اگر ڈپریشن ہے تو بات کریں!

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...