ویٹ لفٹنگ کا حیرت انگیز فائدہ

751

اگر تو آپ مسلز بنانے کے لیے ویٹ لفٹنگ یعنی بادی بلڈنگ کی عادت اپناتے ہیں تو یہ آپ کے باڈی شیپ کے ساتھ دل کو بھی صحت مند بنانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ بات نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجےمیں سامنے آئی۔یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں صرف ایک گھنٹہ وزن اٹھانے کی ورزش کرنا بھی دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر اور اضافی وزن کے مسائل پر قابو میں مدد ملتی ہے جو کہ امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض کے خطرات بڑھاتے ہیں۔اس سے قبل طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ روزانہ صرف پندرہ منٹ کی عام جسمانی سرگرمیاں بھی خون کی شریانوں سے متعلق امراض سے موت کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب ویٹ لفٹنگ یا وزن اٹھانے کی ورزشوں کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔تحقیق کے مطابق یہ ورزش میٹابولک سینڈروم جو کہ ہائی بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے، کے خطرے کو کم کرنے کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے۔اس تحقیق کے دوران لگ بھگ ساڑھے سات ہزار درمیانی عمر کے مرد و خواتین کا جائزہ لیا گیا اور انہیں ہر ہفتے اپنی ورزش کا دورانیہ بتانے کا کہا گیا۔

1987 سے 2006 کے درمیان جاری رہنے والی تحقیق کے دوران 15 فیصد رضاکاروں کو میٹابولک سینڈروم کا عارضہ لاحق ہوگیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ویٹ لفٹنگ کے عادی ہوتے ہیں، ان میں یہ خطرہ سترہ فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین کے مطابق نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ہفتے ایک یا دو بار کچھ دیر کے لیے اس طرح کی ورزش بھی دل کو صحت مند بنانے کے لیے کافی ہے۔اسی طرح ویٹ ٹریننگ اور ایروبک ورزشوں کو ایک ساتھ کرنا زیادہ طبی فوائد کا باعث بنتا ہے۔


تیزی سے وزن کم کرنے والی ورزشیں


تبصرے
Loading...