آپ کی زبان بتائے گی آپ کی صحت کا حال
جب بھی کوئی ڈاکٹراپنی تیزچمکدارٹارچ کی مددسے کسی مریض کے منہ کاتفصیلی جائزہ لیتاہے تو”آآآ۔۔۔” ایک ایسالفظ ہے جوضرورسننے کوملتاہے۔توسوچیں وہ بالکل صحیح زبان پرکیاتلاش کررہے ہوتے ہیں؟کیادانتوں میں کیوٹی نہیں ہے؟انھیں ممکنہ طورپرمنہ کے اندرمعلومات کاایساکون ساخزانہ مل جاناہے جسے وہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سچ یہ ہے کہ ہمارے منہ میں ہماری زبان موجودہے جوانھیںمسئلہ کاصحیح پیغام پہنچاسکتی ہے۔زبان خطرناک علامات اورجسم کے دیگرحصوں میں ہونے والے نظام کے مسائل سے آگاہ کرتی ہے جیسے:
سفیدنشانات/ داغ
عام طورپرزبان پرہلکے سفید نشان ہونااکثرغیرمعمولی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔اگرداغ واضح اوران کی بناوٹ کاٹیج چیز کی طرح ہوتویہ منہ کے چھالے یامونیلیا ہوسکتاہے۔ جس کاعلاج فنگل انفیکشن کے طورپرآسانی سے ہوسکتاہے۔یہ فنگل انفیکشن مزاحمتی روک تھام کی وجہ سے ہوسکتاہے ۔یہ عام طورپرنوزائیدہ بچوں یاذیابیطس کے وہ مریض جن کامدافعتی نظام کمزورہوتاہے ان میں زیادہ دیکھنے میں آتاہے۔
اسٹرابیری /سرخ زبان
عام طورپرزبان چھوٹے بمپس کے ساتھ گلابی رنگ کی ہوتی ہے۔جوطبی اصطلاح میںpapillae کہلاتی ہے۔اگریہ بمپس بڑے ہوجاتے ہیں اورزبان کی رنگت گہری گلابی ہونے لگتی ہے یعنی اسٹرابیری کی طرح تویہ انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔ایک عام انفیکشن زبان کی سوزش کی وجہ بن سکتاہے جیسے قرمزی بخار،اسٹریپٹوکوکل انفیکشن عام طورسے گلے کی خرابی یاسوزش کی وجہ سے ہوتاہے۔دوسری بہت کم ہونے والی لیکن خطرناک بیماری کاواساکی ہے یہ شریانوں کی سوزش ہے جوزبان سمیت پورے جسم کومتاثرکرتی ہے۔
چمکیلی ہموارزبان
سوجی ہوئی زبان بڑے papillae کے بغیردیکھنے میں ہمواراورچمکدارنظرآتی ہے۔یہ عام طورپرآئرن،فولک ایسڈ یاوٹامن بی کی کمی کی عام علامت ہے۔مریض مختلف انفیکشن سے دوچارہوتے ہیں۔ مرض شکم یامختلف ادویات کی وجہ سے بھی زبان ہمواراورچمکداردکھائی دے سکتی ہے۔اگربنیادی وجہ کی تشخیص اورفوری علاج ہوجائے تویہ جلد ٹھیک ہوسکتی ہے۔
مزید جانئے :تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری
شگاف زدہ زبان
یہ زبان پرنظرآنے والے شگاف پرمنحصرہوتاہے کہ وہ دیکھنے میں کس حد تک خطرناک نظرآتے ہیں۔یہ خاص طورپربچوںمیں ہوتاہے لیکن یہ ڈاؤن سنڈروم ،شوگرین سنڈروم اورسورائیسس (چنبل)میں زیادہ دیکھنے میں آتاہے۔زبان کی ایک اورعجیب حالت نظرآتی ہے لیکن یہ زبان کی بے ضررسوزش کی حالت ہوتی ہے۔اس میں زبان پربے ضررسوزش ہوتی ہے۔ دوسری صورت میں اسے جیوگرافک زبان کے طورپرجاناجاتاہے۔اس میں زبان پرایک نقشہ سابن جاتاہے جیسے زبان پربہت سے سفید داغ اورسفید بے قاعدہ بارڈرکے اطراف سرخ پیچز آجاتے ہیں۔
لمپس اوربمپس
مندرجہ بالادرج کردہ بے ضررزبان کے زخموں کے درمیان صرف ایک حالت ایسی ہے جسے سنجیدگی سے لیاجاناچاہئے اوروہ ہے زبان پرسخت بے درد گلٹی یاپھرایساالسرجوٹھیک نہ ہورہاہو۔خاص طورپران لوگوں میں جوکافی عرصے سے چھالیہ ،تمباکواوراسی طرح کی دیگراشیاء کے استعمال کے عادی ہوں۔ایسے زخموں کی فوری طورپربائیوپسیڈ کروانی چاہئے۔منہ کی کیوٹی کااسکوئیمس سیل کارسینوما پاکستان میں ہونے والاایک عام کینسرہے۔جوزبان کے ایک یامختلف حصوںکومتاثرکرتاہے۔
زبان کے زخموں پرعام طورپرڈاکٹردیگرزخموں سے نسبتاً جلدی توجہ مرکوزکرتے ہیں۔زبان میں کوئی بھی غیرمعمولی حالت نظرآنے کی صورت میں اسے آسانی سے محسوس کیاجاسکتاہے۔یہ عمل ابتدائی تشخیص اورابتدائی علاج کاذریعہ بنتاہے۔یہی اچھی تشخیص اوربہترین نتائج کی وجہ بنتاہے۔اس سلسلے میں ایک ماہرڈینٹسٹ جودانتوں کے بارے میں مکمل معلومات رکھتاہووہی اچھامشورہ فراہم کرسکتاہے۔خاص طورپراگرمنہ کی صحت وصفائی کابھرپورخیال نہ رکھاجائے توصورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے۔زبان پرپایاجانے والا سفید مادہ منہ کی بدبوکاذمہ دارہوسکتاہے۔اس سلسلے میں اسٹورزمیں زبان کے اسکریپرزدستیاب ہوتے ہیں۔کھانے کے بعد برش کے ساتھ ساتھ اس کااستعمال بھی کیاجاسکتاہے۔
بڑی زبان
طبی طورپراسے میکروگلاسیاقراردیاگیاہے۔یہ حالت نوزائیدہ بچوں میں دیکھی گئی ہے ۔جوسانس لینے ،چبانے اورنگلنے کے عمل میں دشواری کاباعث بن سکتی ہے۔میکروگلاسیامختلف صورتحال سے منسلک ہوتی ہے جیسے ڈاؤن سنڈروم،ایمیلائیڈوسس یہاں تک کہ ہائپوتھائی رائڈزم سے بھی اس کاتعلق ہوسکتاہے۔
لہٰذااگراگلی دفعہ آپ کاڈاکٹرچیک اپ کے لئے”آآآ۔۔۔”کہے توفوری طورپرپوری زبان باہرنکال لیں تاکہ ڈاکٹراوپراورنیچے ہرطرف سے زبان کاٹھیک طرح سے معائنہ کرسکیں۔وہ جانتے ہیں کہ آپ کی زبان پرکون سی خطرناک علامات ظاہرہورہی ہیں۔
انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں
تحریر :