کان میں میل جمع ہونا اورصفائی کا صحیح طریقہ

40,048

کان ہمارے جسم کااہم حصہ ہیں بلکہ جسم کے تما م ہی عضو اہم ہیں اور اگر ان میں کوئی بھی خرابی پیدا ہوجائے تو بڑی تکلیف کاباعث بنتی ہے۔کان کادرد یا کوئی دوسری تکلیف برداشت کرنا بڑے ہوں یابچے دونوں کے لئے بہت ہی مشکل ہے۔کان میں درد کی طرح کان میں میل بھی جمع ہوجاتاہے جو تکلیف دیتاہے۔معمولی طور پر ہر شخص کے کان میں تھوڑا بہت میل ہوتاہے۔ لیکن بعض اوقات میل کے زیادہ اکھٹا ہوجانے سے کان کاسوراخ بند ہوکر تکلیف کا باعث ہوجاتاہے۔ 

کبھی گردوغبار پڑنے سے ،مٹی اور کوڑے وغیرہ میں کام کرنے سے ، کان کی صفائی کاخیال نہ رکھنے سے، نہاتے ہوئے کان کو صاف نہ کرنے سے ،خراب غذاؤں کے کھانے سے یانزلہ وزکام اور ضعف دماغ کے باعث کان میں میل اکٹھا ہوجاتاہے۔

کان بند ہونے کی نشانیاں

۱۔مریض کو مختلف قسم کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
۲۔کان میں باربار خارش ہوتی ہے۔
۳۔اونچاسنائی دینے لگتاہے۔
۴۔دھوپ کے رخ پر کان کو دیکھیں تو میل بخوبی دکھائی دیتاہے۔

صفائی اور احتیاط

*عموماًکان میں میل صفائی کی بے احتیاطی کے باعث ہوجاتاہے کان کی صفائی کروائیں۔
*نزلہ زکام کی وجہ ہوتو اسکا باقاعدہ علاج کروائیں۔
*کان میں بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے کوئی بھی دوا ڈالنے سے پرہیز کریں۔
*بچپن اور جوانی میں جسم کی تمام قوتیں اچھی حالت میں ہوتی ہیں اس لئے صفائی کاکام خود بخود ہوتارہتاہے مگر جوانی کے بعد جب انحطاط کازمانہ شروع ہوجاتاہے تو کان اور جسم کے ہر حصہ کی خاص حفاظت کی ضرورت پڑتی ہے۔
* اگر کان میں باربار میل اکٹھا ہوتارہے تو بہتر ہے کہ کان کوروزانہ کسی بھی وقت گرم پانی میں تھوڑاسانمک ملاکر اس سے دھولیں۔ اور روئی کی مدد سے کان صاف کرلیں۔
*گردوغبار سے بچیں اور دھوپ میں زیادہ نہ پھریں۔نزلہ زکام کا باعث بننے والی چیزوں سے پرہیز کریں۔
*سبزیوں میں کدو ،تورئی،پالک ،کریلا اور خرفہ وغیرہ استعمال کریں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...