پھیپھڑوں کے کینسر کی آٹھ علامات

29,324

کینسر کی بیماری بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اس سے آگاہی اور احتیاط بہت ضروری ہے۔ کینسر کی مختلف اقسام ہوتی ہیں ان میں سے ایک پھیپھڑو ں کا کینسر ہے جو بہت عام ہوتاجارہاہے۔ اسی بات کے پیشِ نظر پھیپھڑوں کے کینسر سے آگاہی ضروری ہے ۔پھیپھڑوں کے کینسر کی ان علامات سے آگاہی کا مقصد آپ کو ڈرانا نہیں ، بلکہ آپ کو محتاط رہنے اور ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کا مشورہ دینا ہے۔ کیونکہ کینسر کے اکثر کیسسز میں آخری اسٹیج پر ہی پتہ چلتاہے شروع میں ہی اگر کینسر کا پتہ چل جائے تو اسکا علاج کرنا آسان ہوتا ہے اور آپکی بقاء اورصحت یابی کیامکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

۱۔مسلسل کھانسی

اگر کھانسی مسلسل دو ہفتوں سے زیادہ رہے اور علاج کے باوجود کھانسی میں آرام نہ آئے تو یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ احتیاط کے طورپر آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

۲۔کھانسی کی آواز میں تبدیلی

اگر کھانسی کی آواز میں تبدیلی اور ساتھ ساتھ کھانسنے کے دوران درد بھی ہو تو اور اسکے علاوہ کھانسی میں خون یا زیادہ مقدار میں سبز یا سرخ رنگ کا بلغم آئے تو یہ خطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

۳۔سانس لینے میں دشواری

پھیپھڑوں کے کینسر کا ٹیومر ہواکے دباؤ کو محدود کرنے کے باعث آپکے پھیپھڑوں کے اردگرد سیال جمع ہونے کا سبب ہوسکتاہے ۔ اس وجہ سے آپکو آئے دن سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دیتے وقت اگر آپکو گہری سانس لینے یا سانس لینے میں دشواری ہو تو اس بارے میں ڈاکٹر سے بات کریں۔

۴۔سینے کی تکلیف

یہ علامت عام طور پر کھانسی اور کمر درد کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے ۔یہ درد مسلسل تیز سے ہلکا یا پھر بہت کم ہوسکتاہے ۔یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے جبکہ یہ دیگر سنگین بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔جو بھی ہو دونوں صورتوں میں اسکی تشخیص کے بعد علاج کی ضرورت ہے۔

۵۔سانس میں خرخراہٹ

سانس لینے میں خرخراہٹ کی آواز کینسر کے مریضوں میں عام طور پر ٹیومر کی افزائش اور سوزش کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔سیٹی نماآواز جو ہوا کے بہاؤ اور سانس خارج کرتے وقت آتی ہے۔ یہ علامت ہمیشہ کینسر کا اشارہ نہیں ہوتی بلکہ یہ سانس کے دیگر مسائل کی طرف ایک اشارہ بھی ہوسکتی ہے ،جنمیں سوجن اور اضافی بلغم کی پیداوار جیسے چھوٹے مسائل بھی ہوسکتے ہیں۔

۶۔آواز میں تبدیلی

اگر گلے یا آواز کے بیٹھنے میں کوئی بھی تبدیلی محسوس ہوتو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ ایک ٹیومر آپکے نرخرہ کے نظام کو متاثر کر رہاہے۔ خاص طور پر اگر کھانسی کے ساتھ خون بھی آئے تو اسکی وجہ تلاش کرنے کے لئے ڈاکٹر کے مشورہ کرکے سینے کا ایکسرے کروائیں ۔

۷۔وزن میں متواتر کمی

وزن کا کم یازیادہ ہونا عام سی بات ہے لیکن مختصر مدت میں غذا اور ورزش کی تبدیلی کے بغیر اگر وزن تیزی سے کم ہوتو یہ کینسر کی علامت میں سے ایک ہے کیونکہ کینسر کے خلیات کو توانائی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور آپکا میٹابولزم انکی ضروریات کی تکمیل کرتاہے۔ مختصر مدت میں تیزی سے وزن میں کمی تقریباً ہمیشہ زیادہ سنگین ہوتی ہے۔ خاص طور پر اگر وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ اور کمزوری بھی محسوس ہوتوڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

۸۔ہڈیوں کا درد

یہ علامت عام طور پر ریڑھ کی ہڈی، ران کی ہڈی، پسلیوں کی بڑی ہڈیوں اور ساتھ ساتھ یہ کندھوں کو بھی متاثر کرسکتاہے۔ اسطرح کا درد پھیپھڑوں کا کینسر ہڈیوں تک پھیلنے کی ایک نشانی ہے۔اگر آپ اپنے جسم میں ان جگہوں پر مسلسل درد محسوس کریں تو جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...