گلاب کے پھول کے9 حیرت انگیز کمالات

6,996

۔ کرہ ِارض پر پھولوں کی ہزاروں اقسام ہیں ، جو خوشبواور رنگت کے علاوہ کئی طرح کی طبی خصوصیا ت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ ان میں کئی پھول ایسے ہیں جنھیں براہ راست کھا کرکئی طرح کے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ بعض پھولوں کے عرق یا روغن کے ذریعے مختلف امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
ان مفید پھولوں میں ایک پھول گلاب ہے جسے گلِ سرخ بھی کہا جاتا ہے ۔اس پھول کے استعمال کے بہت سے طبی فائدے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

1۔گلاب امراض ِقلب میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔اس پھول کے درمیان چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں جنہیں گلاب کا زیرہ کہتے ہیں ۔ یہ ادویات بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ سکون آور ہے اور قلب کو فرحت بخشنے کے ساتھ ساتھ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے ۔

2۔ عرق گلاب، گلاب کے تازہ پھولوں سے کشید کیا جاتا ہے ، یہ عرق اگر آنکھ دکھنے کی شکایت میں استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے ۔

دل کی طاقت اور فرحت کے لئے صبح نہار منہ آدھا کپ عرق پی لیا جائے تو فوری اثر دکھاتا ہے ۔

4۔سردرد میں گل سرخ کی تازہ پتیوں کو پیس کر کنپٹیوں پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔

5۔کم زور مسوڑوں کو مضبوط بنانے کے لئے گل سرخ کی پتیوں کو جوش دے کر کلیاں کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے ۔

6۔حاملہ عورت کو جی متلانے کی صورت میں یہ عرق نیم گرم دو دو چمچ وقفے وقفے سے پلانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔

7۔گل قند بھی گلاب کے تازہ پھولوں سے بنایا جاتا ہے جس کا استعمال ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے خاص طور پر وہ افراد جنھیں قبض کی شکایت ہو ۔

8۔دمے کا شکار افراد گل سرخ پیس کر شربت بنفشہ دو چمچ کے ساتھ استعمال کریں تو افاقہ ہوگا ۔

9۔دستوں کی صورت میں زرورد ( گلاب کا زیرہ) کو پیس کر کھانا ایک موثر علاج ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...