ؓبے خوابی:اسباب اور گھریلو ٹوٹکوں سے علاج

12,971

نیند انسان کی زندگی اور تندرستی کے لئے ضروری ہے جب تک انسانی جسم کے تمام افعال قانونِ قدرت کے مطابق انجام پاتے رہتے ہیں تو وہ تندرست رہتاہے، لیکن جب اسکے کسی فعل میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے تو صحت و تندرستی (health and wellness) پر بھی اثر پڑتاہے، نیند جو ہر ایک صحت مند کو چھ سے آٹھ گھنٹے آنی چاہئے جب کسی سبب نہیں آتی یا کم آتی ہے یاپھر تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھ کھل جاتی ہے اور پھر ساری رات کروٹیں بدلنے میں ہی گزر جاتی ہے تو یہ مرض سہر(نیند نہ آنا) کہلاتاہے

اس مرض کے حل اور بہتر نیند کے لئے ادویات سے قبل گھریلو نسخوں اور طرز زندگی میں تبدیلیاں کرکے دیکھنا چاہیے ۔ نیند کی دواؤں کے استعمال سے ہاتھ ، بازو، پیروں میں سنسناہٹ، قبض، سردرد، اسہال، چکر آنا، منہ اور گلے کا خشک ہونے کے مسائل سامنے آتے ہیں۔بے خوابی کی دو اقسام ہیں جنمیں شورٹ ٹرم انسومنیا، اور دائمی انسومنیا شامل ہیں۔ دائمی انسومنیا ہفتہ میں کم از کم تین دفعہ عارض ہوتاہے یہ عورتوں میں ذہنی دباؤ اور مردوں میں میڈیکل اور ذہنی صحت جیسے مسائل کشیدگی وغیرہ شامل ہیں۔

اسباب

اسکا بڑاسبب دماغ میں خون کی آمد کم ہوجاناہے جس سے دماغ میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے ۔ گرم غذاؤں ، چائے اور قہوہ کا ضرورت سے زیادہ استعمال اورہر وقت غورو فکر میں مبتلا رہنے ، صحت کے اصولوں سے متضاد طرز زندگی کا ہونا وغیرہ سے جسم میں خون کی کمی ہونے لگتی ہے اور دماغ میں خشکی پیدا ہوکر نیند کم ہو جاتی ہے ۔ بعض اوقات مختلف سوچوں کی وجہ سے ہیجانی کیفیت پیدا ہونے سے دماغ میں خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے اور نیند نہیں آپاتی۔ اس کے علاوہ نظامِ ہضم کی خرابی بھی اسکی وجہ ہو سکتی ہے ۔کسی دوسرے مرض مثلاً بخار، دمہ یا کسی درد کی وجہ سے بھی نیند نہیں آتی ۔زیادہ دماغی محنت کرنے والے افراد اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔اس بیماری کا علاج اسکے شروع ہونے پر ہی کروالینا چاہئے ورنہ یہ آگے جاکر دائمی انسومنیاکی صورت اختیار کرسکتی ہے۔

علامات

رات کو نیند نہ آنا، غنودگی کے بعد نیندغائب ہوجانا،پیاس کا زیادہ لگنا، سر میں گرمی محسوس ہونا، دل کی حرکت بڑھ جانااور طبیعت بے چین اور پریشان رہنا، صبح وقت سے پہلے ہی اٹھ جاناانسومنیا کی بنیادی علامات ہیں۔

گھریلو ٹوٹکے

۱۔ناریل کا پانی پرسکون نیند کے لئے بے حد مفید ہے۔
۲۔دھنیاکھانے سے اچھی نیند آتی ہے اور معدہ سے جو بخارات دماغ کی طرف جاتے ہیں وہ ختم ہوجاتے ہیں۔
۳۔روغنِ لبوب سبعہ سر پر لگائیں۔ضماد خواب آور سبز دھنیے کے پانی یا خالص پانی میں پیس کر پیشانی پر لگائیں۔
۴۔حریرہ مغز بادام روزانہ صبح پیئیں جسکے لیئے ، مغز بادام شیریں پانچ دانے، مغز کدوئے شیریں تین ماشہ، مغز تخم تربوز ، گوند ببول ، نشاستہ، تین تین ماشہ اور مصری دو تولہ سب کو پیس کر پکا لیں ٹھنڈاہونے پر پئیں،بے خوابی کی شکایت دور ہوجائے گی۔اگر ہاضمہ خراب ہوتو حریرہ استعمال نہ کریں۔
۵۔ سات تولہ بکری کے دودھ میں دو تولہ شربت نیلوفر ملا کر صبح پئیں اور تین دن تک متواتر پئیں۔اسکے بعد ایک ایک تولہ دودھ اور تھوڑاتھوڑا شربت بڑھاتے جائیں ۔یہاں تک کے دودھ کی مقدار ۴۱ تولہ تک اور شربت کی مقدار چار تولہ تک پہنچ جائے ۔اسی طرح ایک ایک تولہ دودھ اور تھوڑاتھوڑا شربت کم کرکے پہلی مقدار تک پہنچ جائیں اور پھر تین روز تک متواتر سات تولہ والی مقدار پی کر ترک کردیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...