رمضان صحت کے ساتھ گزارنے کے آسان ٹوٹکے

11,430

رمضان المبارک شروع ہوجکا ہے ۔اس رحمتوں اور برکتوں بھرا ماہ رمضان آپ سب ہی کو بہت مبارک ہو۔ رمضان کا مبارک مہینہ ہمیں ضبط کی تعلیم دیتاہے۔رمضان المبارک کی آمد میں چند دن باقی ہیں۔روزہ ہم پر فرض ہے یہ ظاہری اور باطنی دونوں ہی لحاظ سے انسان کے لئے بے حد مفید ہے اللہ کے ہر کا م میں انسان کے لیے کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے لیکن بس ہم سمجھنے میں تاخیر کردیتے ہیں۔روزہ ہمارے جسم کی زکوٰ ۃہے جس طرح زکوۃ ہمارے مال کو پاک کرتی ہے۔ اسی طرح روزہ بھی ہمارے جسم کو بیماریوں سے پاک کرتاہے روزہ فرض عبادت ہے طبی تحقیق کے مطابق ماہ رمضان مختلف بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لئے نسخہ کیمیاہے مثلاً

۱۔روزہ نفسیاتی طور پر سکون دیتاہے جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح اعتدال میں رہتی ہے۔
۲۔روزہ میں غذائی مادہ کم ترین سطح پر ہوتے ہیں تو ہڈیوں کا گودا حرکت پذیر ہوجاتاہے۔
۳۔روزہ میں معدہ جسم کی صفائی کرتاہے اور ہر قسم کا زہریلا مادہ باہر نکالتاہے۔
۴۔رمضان کے پورے روزے رکھنے سے معدے ،آنتوں ،جگر اور گردوں کو آرام ملتاہے ۔اسطرح انسانی جسم فاسد مادوں کو ختم کرنے لگتاہے۔


اس بارے میں جانئے : کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟

روزہ کے دوران ہونے والی چھوٹی موٹی تکالیف سے گھبرائیے مت اور ہمت سے کام لیں۔عام مشاہدہ ہے کہ رمضان کے پہلے دوتین روزوں میں دن کے دوسرے پہر یا افطاری کے بعد سردرد کی شکایت ہوتی ہے سر درد سے بچنے کے لئے

۱۔ہائیڈریٹ رہیں جسم میں پانی کی کمی سر درد کا باعث ہوتی ہے۔
۲۔نقصان پہنچانے والی کھانے کی اشیاء کو رمضان کے آنے سے پہلے ترک کرنے کی کوشش کریں۔
۳۔بے آرامی اور نیند پوری نہ ہونا بھی سردرد کا سبب بنتاہے ۔اسی لئے تراویح کے فوراً بعد سونے کی کوشش کریں۔
۴۔سحری اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے بھرپور انداز میں سحری کریں تاکہ جسمانی کمزوری نہ ہو۔

رمضان میں تیزابیت اور گیس کی شکایت سے چھٹکارا پانے کے لئے

۱۔انجیر کا استعمال کریں اس سے معدہ کی تیزابیت اعتدال میں رہتی ہے۔
۲۔سالن میں لیموں یا سرکہ ڈال کر کھائیں ڈکاریں نہیں آئیں گی۔
۳۔افطاری میں تربوز، گرما،پپیتا،اور خربوزہ کھائیں اس سے معدہ اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔
۴۔دہی میں پانی ملاکر استعمال کریں چاہیں تو رائتہ کے طور پر لے لیں ہاضمہ بہتر ہوگا۔
۵۔مصالحے دار اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔


مزید جانئے :سحر و افطار میں کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...