10ٹوٹکے اپنائیں مہندی سے بہترین فائدے اٹھائیں

32,732

مہندی صرف فیشن اورشوق ہی نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے اور اس سے بہت سے طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔مہندی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے یہ جسم کوٹھنڈک پہنچانے کاقدرتی ذریعہ ہے۔
آج کل کے موسم کے مطابق جب گرمی دن بدن شدت اختیار کرتی جارہی ہے ایسی صورت میں مہندی (mehndi)
جسم کے درجہ ء حرارت کونارمل رکھنے کے لئے بہترین ہے۔لیکن بازار میں دستیاب مہندی سے آپ نقصان پہنچنے کے علاوہ کسی فائدہ کی امید نہ رکھیں ۔اسی لئے اگر آپ مہندی (mehndi)
سے مستفید ہوناچاہتے ہیں تو خود مہندی کے پتے لاکرگھرمیں پیس کررکھ لیں تاکہ جب ضرورت پڑے استعمال کریں اورفائدہ اٹھائیں۔

۱۔سردرد

دھوپ سے یاگرم غذاؤں کے زیادہ استعمال سے اگر سردرد رہتاہوتو اس کے لئے مہندی بہت مفید ہے۔مہندی کے پھولوں یاپتوں کوسرکہ یاسادہ پانی میں پیس کرماتھے اورسر کے تالو پر لگائیں تو سردرد میںآرام آتاہے۔

۲۔نیند نہ آنے کاعلاج

جن افراد کونیند نہ آنے کی شکایت ہوانھیں چاہئے کہ اپنے تکیہ میں روئی کی جگہ مہندی کے پھول بھریں اوراپنے سرہانے رکھ لیں اس عمل سے فوراً نیند آجائے گی۔

۳۔گنج پن کے لئے

سرسوں کاتیل ایک کپ بھر کرلے کے اسمیں آدھاکپ مہندی کے تازہ پتے(دھوکرخشک کرلیں) ڈالیں اورچولھے پررکھ دیںجب پتے جل جائیں توٹھنڈا کرکے چھان کرشیشی میں رکھ لیں اوراس تیل سے مساج کریں۔

۴۔منہ کے چھالے

اگر منہ میں چھالے ہوجائیں تو مہندی کے پتوں کومنہ میں رکھ کرآہستہ آہستہ چبانے سے منہ کے چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اگر مہندی کے پتوں کوکوٹ کرپانی میں بھگوکرتھوڑی دیربعداس پانی سے غرارے کئے جائیں تو بھی چھالوں میں فوری آرام آتاہے۔

۵۔سرکی جلن اورگرمی

گرمی کے باعث اکثر سرمیں درد ہوجاتاہے تو مہندی کاتیل لگائیں اس سے سر کی جلن بھی دورہوتی ہے اورٹھنڈک کااحساس ہوتاہے اوردرد بھی دورہوجاتاہے۔

۶۔پھوڑے پھنسیاں

مہندی کے پتوں کوپیس کرباریک پاؤڈر بنالیں۔یہ پاؤڈر پھنسیوں پرچھڑکنے سے وہ بہت جلدی خشک ہوکرٹھیک ہوجاتی ہیں اورسوزش بھی ختم ہوجاتی ہے۔

۷۔ہاتھ پیروں کی جلن

اکثر لوگوں کو ہاتھ پیروں میں جلن کی شکایت رہتی ہے۔ اگر وہ مہندی کے پتے پیس کرلگائیں تو ہاتھ پیرو ں میں ہونے والی جلن دورہوجاتی ہے یہ جلن کودورکرنے کی اچھی دواہے اورٹھنڈک کااحساس رہتاہے ۔لیکن خدارابازار سے خریدی ہوئی نہیں لیں بلکہ گھرمیں پسی ہوئی استعمال کریںکیونکہ بازار میں کیمیکل سے پاک مہندی ملنامشکل ہوتاہے۔

۸۔جل جانے سے آرام کے لئے

مہندی کے پتے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس کرلیپ کردیں تو آرام آجاتاہے۔مہندی کے پتوں کوگھر میں پیس کررکھیں تاکہ بروقت فوری طورپراستعمال کئے جاسکیں۔

۹۔چہرے کے کیل مہاسے

چہرے پرکیل مہاسے خواتین کااہم مسئلہ ہے ۔مہندی کے پتوں کوپیس کردہی میں ملاکرلگانے سے ایک ہفتہ کے اندر کیل مہاسے دورہوجاتے ہیں۔

۱۰۔کپڑوں کوکیڑالگنے سے بچائیں

اکثر کپڑوں میں کیڑالگ جاتاہے اورقیمتی سے قیمتی کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اگر مہندی کے تھوڑے سے پھول کپڑوں کی تہہ میں رکھ دیں تو کپڑوں میں کیڑانہیں لگے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...