عرق النساء کے درد کا بہترین گھریلو علاج

33,306

عرق النساء (sciatica)کا یہ درد ایک ٹانگ میں اورکبھی دونوں ٹانگوں میں بھی ہوتاہے۔اگر کافی دیر تک یہ تکلیف رہے تو ٹانگ کمزورہوجاتی ہے۔یہ دردسرین کے نیچے ٹانگ کی پچھلی طرف سے شروع ہوکر گھٹنے کے پچھلی طرف اورٹانگ میں ہوتاہوا باہر ٹخنے کے پیچھے تک محسوس ہوتاہے۔ٹانگ میں اتنی شدت کادرد ہوتاہے کہ مریض لنگڑاکرچلتاہے اسی لئے اسے لنگڑی یا عرق النسائکادرد بھی کہتے ہیں۔
تکلیف سے بچنے کے لئے اگر آپ اس نسخہ کو پابندی سے استعمال کریں گے تو یہ درد دور ہوجائے گا۔

اجزاء

سرنجان شیریں
ایلووا
ایلوویراجیل حسب ضرورت

ترکیب

سرنجان شیریں اورایلووا ہم وزن لے کرباریک پیس کرپاؤڈر بنالیں۔اس پاؤڈر کوچھان کراسمیں ایلوویرا جیل اتناشامل کریں کہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔پھر اس کی چھوٹی چھوٹی چنے کی دال کے برابر گولیاں بناکررکھ دیں جب سوکھ جائیں توانھیں محفوظ کرکے رکھ لیں۔

طریقہ استعمال

ایک گولی صبح اورشام کھائیں۔اس دوا کاچودہ دن کاکورس ہے اسی لئے پابندی سے استعمال کریں۔
پرہیز
چاول،دہی ،کھٹی،ٹھنڈی اوربادی اشیاء کاپرہیزلازمی کریں۔

مزید جانئے :مشروم خواتین کیلئے کیوں ضروری ہے؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...