مرگی کے مرض میں مفید چند گھریلو ٹوٹکے

11,063

دماغ کے خلیوں میں توازن کا فقدان ہونے کے باعث مرگی کا مرض پیدا ہوتا ہے ۔ شدید مرگی میں مریض اچانک چیخ مار کر بے ہوش ہو جاتا ہے ،چہرہ بدل جاتا ہے ،پیشاب پاخانہ نکل جاتا ہے اور مریض کے ہوش میں آنے کے بعد بھی مریض کا بدن پسینہ میں شرابور رہتاہے ۔ مرگی کی اقسام میں خطرناک مرگی (مرگی مہلک ) ہے جس میں جلد جلد دورے پڑتے ہیں ۔

چونکہ اس مرض میں مریض کو اچانک بے ہوشی ہوتی ہے اور غشی کا دورہ پڑتا ہیاور مریض اپنی اس حالت سے بے خبر ہوتا ہے اس لئے کچھ مریض خود کو پاگل ماننے لگتے ہیں۔ مرگی کے میں مبتلا لوگوں کو اپنی اس بیماری کا علم اور اس کے علاج کے طریقے معلوم ہونے چاہئیں ، تاکہ ان کی عزت ندس اور اعتماد میں کمی نہ آئے ۔

مرگی کے مرض میں کام آنے والے چند مفید مشورے اور علاج
۱۔ مرگی کے مریضوں کو گہرے پانی ،نہر ،کنویں سے حتی الامکان دور رہنا چاہئے ۔مریض کو آگ کے پاس بھی نہیں جانا چاہئے ۔
۲۔مریض کو اکیلے اور لمبے سفر کے لئے گاڑی نہیں چلانی چاہئے ۔
۳۔ مریض کو مستقل قبض یا دست نہیں ہونا چاہئے ۔
۴۔ مریض کو خود کو ذہنی تکان ،فکر ،پریشانی الھجنوں اور صدموں سے بچانا چاہئے۔
۵۔ اس مرض مے علاج کے لئے شرط یہ ہے کہ دوا مسلسل کھلائی جائے ،صحت بخش خوراک اور یونانی دواؤں کے ساتھ ساتھ ایلو پیتھک دواؤں کا بھی ستعمال جاری رکھنا چاہئے ۔
۶۔ مرگی کے مریضوں کو محنت اور مشقت والے کاموں سے گریز کرنا چاہئے۔
۷۔ذہنی سکون کی دواؤں کے غلط استعمال سے بھی مرگی کا خطرہ بڑھتا ہے اس لئے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ایسی کوئی دوا استعمال نہیں کرنی چاہئے ۔
۸۔ مرگی کے مریض کو اپنی نیند پوری کرنی چاہئے۔سردی ،کھانسی اور بخار دیر تک نہیں رہنا چاہئے ۔
۹۔ تمباکو ،سگریٹ ،چھالیہ ،گٹکا یا پان کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔
۱۰۔ مرگی کے مریض کو پانی زیادہ پینا چاہئے ۔بعض اوقات جسم میں پانی کی کمی کے باعث بی مرگی کا دورہ پڑ سکتا ہے ۔
۱۱۔گلوٹن والی غذائیں (سفید آٹے سے بنی ڈبل روٹی ،سفید چاول اور پیزا )اور سویا سوس بھیمرگی کے دورے کا باعث بنتا ہے اس لئے ان کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔
۱۲۔ گائے کا دودھ یا اس سے بننے والی چیزوں کی جگہ بکری کا دودھ استعمال کرنا مفید ہے
۱۳۔ بازار کی فروزن پروڈکٹس (گوشت اور سبزیاں )جن میں ایم ۔ایس ۔جی ہوتا ہے دماغ کے خلیوں کو متاثر کرتا ہے اس لئے ان کا مستقل استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔
۱۴۔ دواؤں کے ساتھ مراقبہ ، ورزش اور یوگا کرنا اس مرض میں شفاء دیتا ہے ۔
۱۵۔ یونانی دواؤں میں دماغ کو سکون دینے والے خمیرے کھانے چائیں ۔
۱۶۔ مرگی کے مرض میں جسم کے گلوکوز اور آیوڈین کی مقدار کو اعتدال میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ،عام طور پر خون میں گلوکوز کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہونے یا کمی ہونے کے باعث مرگی کا دورہ پڑ سکتا ہے اس لئے (مصنوعی مٹھاس ، سوفٹ ڈرنکس ،ہائی کاربو ہائڈریٹس والے کھانے )اور پھلوں میں انگور ،کشمش ،آم ،کیلا اور کھجور کو اعتدال کے ساتھ کھانا چاہئے ۔
۱۷۔نمک جتنا کم کر دیا جائے اس سے مریض کے جلدی ٹھیک ہونے کے مکان پیدا ہوتے ہیں ۔
۱۹۔ مریض کے گلے میں جائفل ڈال کر رکھنا چاہئے ۔
۲۰۔پانچ چمچ پیاز کا عرق پانی میں ملا کر صبح پینے سے مرگی آنا بند ہو جاتی ہے۔
۲۱۔تلسی کے سبز پتوں کو پیس کر مرگی کے مریض کے سارے جسم پر روزانہ مالش کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
۲۲۔دودھ میں لہسن ابال کر روزانہ کھلانے سے مرگی کا مرض دور ہوجاتا ہے یہ نسخہ لمبے عرصے تک استعمال کریں ۔
۲۳۔سونٹھ کا پاؤڈر لیموں کے ساتھ چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...