ایچ ٹی وی اردو

دل کی رفتار جاننا کیوں ضروری ہے؟

یہ کیلکولیٹر آپ کو یہ بتاتا ہے کہ آپ کاہارٹ ریٹ زون کیا ہے۔ یہ کیلکولیٹر ورزش خاص طور سے کارڈیو کرنے والے افراد استعمال کرتے ہیں۔ اس کیلکولیٹر کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ کارڈیو کرتے ہوئے آپ کے دل کی رفتار دیئے گئے اعداد وشمار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔ یہ معلوم کرنے کے لیے آپ کو ٹیبل میں اپنی جنس اور عمر درج کرنا ہوتی ہے ۔ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ کیلکولیٹر کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ عمر پر منحصر ہونے کے باعث اس کیلکولیٹر کا رزلٹ سو فیصد درست نہیں ہوتا ۔

ٹریننگ کے دوران دل پر ضرورت سے زیادہ زور پڑنا یا دل کی دھڑکنوں کا ایک حد سے زیادہ تیز ہوجانا دل اور آپ کی مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔ ورزش یا ٹریننگ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس دوران آپ کے دل کی رفتار آپکےmaximum heart rate zone کا 50سے75فیصد ہونی چاہیے ۔ اس طرح آپ ورزش اور کثرت سے بہترین نتائج حاصل کر پائیں گے ۔