یہ عادت اپنا کر ہارٹ اٹیک کا خطرہ ٹالیں

2,525

درمیانی عمر میں ایک آسان عادت اپنا کر لوگ دل کو صحت مند رکھ کر ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ ٹال سکتے ہیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی۔سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں لوگ اگر تیز رفتاری سے چلنے کو عادت بنالیں تو وہ فالج یا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

یہ تحقیق 15 سال کے طویل عرصے تک جاری رہی ۔15 سال تک چلنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے چلنے کی اوسط رفتار اگر 3 میل فی گھنٹہ ہو تو مختلف امراض سے موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔خصوصاً فالج یا ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین نے اس تحقیق کے نتیجے میں یہ دریافت کیا کہ تیز رفتاری سے چلنا ہر عمر کے افراد کے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے مگر اس کا سب سے زیادہ فائدہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمر کے افراد کی اوسط رفتار 3 سے 4 میل فی گھنٹہ ہو تو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ آہستگی سے چلنے والوں کے مقابلے میں 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیقی میں یہ بات سامنے آئی کہ تیز چلنا عام طور پر 3 سے 4.35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سمجھی جاتی ہے مگر اس کا انحصار چلنے والے کے فٹنس لیول پر ہوتا ہے، تو تیز چلنے کا عندیہ ہلکا سا سانس چڑھ جانا یا پسینہ آنے کی صورت میں بھی ملتا ہے۔اس تحقیق کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ سست رفتاری سے چلنے اور شریانوں سے جڑے امراض، کینسر یا کسی بھی وجہ سے موت کے درمیان تعلق ہے یا نہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں :معدے کے فلو کی علامات اور بچاؤ کے طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...