ناک کے عام امراض اور ان کا علاج

6,656

ناک چہرے کا اہم حصہ ہے جس میں سونگھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ بعض طبی مسائل ناک کے انفیکشن کا باعث بنتے ہیں ۔ جس سے ناک کے اندر سوجن ہوجاتی ہے ۔ کبھی گھا س پھوس کے ذرات بھی ناک میں جاکر خرابی کا باعث بنتے ہیں۔

1۔ناک کی جھلی یا ہڈی بڑھ جانا:

ناک کی عام بیماری ہے جو نومولود بچوں میں ہوتی ہے اس کی سب سے اہم نشانی سانس لینے میں پریشانی ہونا ہے ۔جس کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے اور جلد ، ناخن اور ہونٹ نیلے ہوجاتے ہیں ۔ ناک بند ہونے کی وجہ سے بچہ سانس کھینچ کر لیتا ہے جس کی وجہ ناک کے نتھنے اور سینے میں اندر کی طرف زور پڑتا ہے ۔ اس بیماری کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ہے ۔

علاج:

بچے کے منہ میں ایک ٹیوب ڈالی جاتی ہے تاکہ وہ اسکے ذریعے آسانی سے سانس لے سکے۔ اس کے علاوہ سرجری کے ذریعے بھی حلق میں ہوا کا راستہ بنایا جاتا ہے ۔

2۔الرجی:

الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے اس میں ناک بہنے لگتی ہے یا نزلہ بھر جاتا ہے ۔ کھانسی ، چھینکیں�آتیں ہیں اور سونگھنے اور ذائقہ کی حس میں کمی ہوجاتی ہے۔
اس بخار کی علامات میں سستی ، بے چینی ، چہرے پر درد، دباؤ آنکھوں کی سوجن اورنیند شامل ہے۔
hayfeverموسمی ہوتا ہے ۔ فضا میں گھاس پھوس یا پولن اڑنے کی وجہ سے یا پالتو جانوروں کے روئیں یا پھپھوندی سے ہوتا ہے۔

علاج:

اس کا علاج دواؤں ان ہیلر اور اینٹی الرجی انجیکشن سے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ الرجی نہ ہونے کی صورت میں صرف احتیاط کی جاتی ہے۔

3ْ۔ناک کا گوشت بڑھ جانا:

ناک میں گوشت بڑھ جاتا ہے جو بے ضرر ہوتا ہے ۔ اس میں تکلیف بھی نہیں ہوتی ۔اس کے بڑھنے کی وجہ ناک کی سوزش یا الرجی ہوتی ہے ۔ عام طور پر یہ بے ضرر ہوتی ہے ۔ لیکن بعض اوقات مسئلے کا باعث بنتی ہے ۔
معمولی گوشت کے بڑھنے کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں جبکہ اگر یہ زیادہ بڑھ جائے تو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

علاج:

بعض اوقات دوا کے ذریعے یہ گوشت سکڑ جاتا ہے لیکن دوا کے ساتھ سرجری کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاکہ ناک میں ہونے والی گوشت کی اس افزائش کو روکا جاسکے۔

4۔نیند میں سانس رکنا:

ناک یا حلق کے پچھلے حصے میں ہوا کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے خراٹے پیدا ہوتے ہیں ۔ خراٹے زیادہ ہونے سے نیند میں خلل پڑتا ہے اورمریض بے آرام ہوجاتا ہے۔ اس وجہ سے بہت سی بیماریاں جیسے بلڈ پریشر اور سردرد کی شکایت ہوتی ہے ۔ اس بیماری کا شکار بچے زیادہ غفلت کا شکار ہوتے ہیں اور اکثر بستر بھی گیلا کردیتے ہیں۔
جب نیندکے دو ران گلا بالکل بند ہوجاتا ہے تو یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے ۔ اس کی علامات میں نیند کے دوران سانس رکنا ، تیز آواز میں جلدی جلدی خراٹے لینا یا منہ کھول کر سونا شامل ہیں۔
اس کا علاج دواؤں اور سرجری کے ذریعے ممکن ہے ۔ اس کے علاوہ انداز زندگی میں تبدیلی بھی کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔

5۔عام نزلہ:

یہ وائرل انفیکشن ہوتا ہے جس میں ناک بہنے لگتی ہے یا بند ہوجاتی ہے ، چھینکیں آتی ہیں ، گلے میں خراش کھانسی اور سر میں درد ہوجاتا ہے ۔ اس کی وجہ سے اکثر بچے اور بڑ ے اسکول اور آفس جانے سے قاصر ہوتے ہیں۔

علاج:

نزلے کے علاج کے لیے زیادہ مقدار میں پانی اور دوسرے لکوڈ لیے جائیں اور آرام کیا جائے ۔ اینٹی وائرل دوائیں ، وٹامن سی اور زنک بھی نزلے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...