اپینڈیسائٹس کی علامات، وجوہات اور علاج

0 21,678

انسان زندگی میں کئی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوتا ہے اور پھر صحت یاب ہونے کیلئے دوا کا استعمال بھی کرتا ہے۔ کینسر جیسی مہلک بیماری سے بھی انسان بچ جاتا ہے اگر وقت پر علاج کرلیا جائے۔ اپینڈیسائٹس ایک ایسی بیماری ہے جسکا علاج اگر وقت پر نہ کیا جائے تو انسان کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے۔ اپینڈیسائٹس کیا ہے، اسکی وجوہات اور علاج کیا ہے؟ اسکے متعلق مزید جانتے ہیں۔

اپینڈکس کیا ہے؟

انسانی جسم میں موجود بڑی آنت جو چھوٹی آنت سے ملتی ہے، اسکے ابتدائی حصے کے ساتھ دو سے تین انچ لمبا نلکی نما عضو باہر کی طرف نکلا ہوتا ہے جسے اپنڈکس کہتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق اپنڈکس ایک ‘اسٹو رروم’ کا کام کرتا ہے اور اس میں ‘اچھے جراثیم’ محفوظ رہتے ہیں اور یہ بیمار کرنے والے جراثیم کا مقابلہ کرتے ہیں۔

اپینڈیسائٹس کی وجوہات

انسان کو اپنڈکس کا دردیعنی اپینڈیسائٹس کیوں ہوتا ہے اسکا بعض اوقات معلوم نہیں ہوپاتا لیکن طب کے ماہرین کہتے ہیں کہ اپنڈکس میں چھوٹا سخت فضلے کا ٹکڑا داخل ہوکرر کاوٹ ڈال دیتا ہے جس سے انفیکشن پیدا ہوتا ہے۔ یہ انسان کیلئے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اپینڈیسائٹس کی علامات

اپینڈیسائٹس کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اسکی علامات جاننا انتہائی اہم ہے۔ بعض اوقات ہمیں پیٹ میں ہلکے یا شدید درد کی شکایت ہوتی ہے اور ہم اس کو وقتی یا معمول کا درد سمجھتے ہیں۔ آپکو ہونے والا یہ پیٹ کا درد اپینڈکس کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ اپینڈکس کا درد اچانک سے اٹھتا ہے اور شدت اختیار کرجاتا ہے، اسکا درد پیٹ کی ایک طرف ہوتا ہے جسکو برداشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اپینڈکس کا درد ناف کے قریب بھی ہوتا ہے اور اگر ایسا ہو تو مریض کو فوری طور ایمرجنسی علاج کیلئے لے جانا چاہیئے۔

اپینڈیسائٹس کا علاج

اپینڈیسائٹس کا علاج عموما سرجری سے کیا جاتا ہے کیونکہ اسکا درد ابہت شدید ہوتا ہے۔ اپینڈکس کے شدید درد کو دوا کے ذریعے فوری طور پر روکنا آسان نہیں ہوتا اور شدید درد کے باعث سوجن کا شکار ہونے والا اپینڈکسی تاخیر کی صورت میں پھٹ سکتا ہے جس سے زہریلا مواد پیٹ کے اندر پھیل جاتا ہے۔ اگر فوری طور پر طاقت ور اینٹی بایوٹکس سے علاج نہ کیا جائے تو انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

کس عمر تک ہوتا ہے؟

اپینڈکس کا درد انسان کو عام طور پر دس سے تیس سال کے درمیان ہوتا ہے۔ دس سے تیس سال کی عمر کے دوران انسان کا جسم نشونماپارہا ہوتا ہے اور تیس سال کے بعد انسانی جسم کے عضو مضبوط ہوجاتے ہیں جسکا فائدہ پورے جسم سمیت اپینڈکس کو بھی ہوتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...