پھیپھڑوں کوصحت مند رکھنے کے10 طریقے

52,433

ہم سال میں ساٹھ لاکھ سے زائد مرتبہ سانس لیتے ہیں۔ہر سانس ہمیں آکسیجن فراہم کرتاہے جو ہمارے جسم میں موجود خلیات کوزندہ رکھتی ہے۔پھیپھڑوں کے لئے کیا چیز یں نقصان دہ ہیں،یہ جاننے کے بعدہم ان سے احتیاط کرنے کیساتھ ان باتوں کو بھی اپنا سکتے ہیں جو ہمارے پھیپھڑوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔
؂

1۔سگریٹ نوشی ترک کریں

اپنے پھپیھڑوں کی حفاظت کرنے کے لئے سگریٹ نوشی ترک کریں۔پھپیھڑوں کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔سگریٹ پینے والوں کو کینسر کابیس گناہ زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

2۔سگریٹ نوشی کرنے والے سے بھی دور رہیں

اگر آپ سگریٹ نہیں بھی پیتے تو ایسے ماحول سے بچیں جہاں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے۔ سگریٹ نہ پینے والے لوگوں پر بھی سگریٹ کا دھواں اسی طرح اثر کرتا ہے جس طرح سگریٹ پینے والوں پر۔سگریٹ سے نکلنے والے دھوئیں میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو کپڑوں، بالوں ،قالین اور درودیوار میں بس جاتے ہیں۔لہذا خاص طور پر بچوں کو ان جگہوں سے دور رکھنا چاہیے۔

3۔ہوائی آلودگی سے بچیں

گھر سے باہر نکل کر آلودگی سے بچنا ناممکن ہے۔لیکن پھر بھی جتنا ہوسکے احتیاط کریں۔زیادہ ٹریفک والی جگہوں پر یا اگر آپ ایسی فیکٹری میں کام کرتے ہیں جہاں کام میں گردو غبار اور زہریلی گیسوں کا اخراج ہوتا ہے تو منہ پر ماسک پہنیں اور ہا تھوں کو دستانوں سے ڈھکیں۔اس کے علاوہ گلاس فائبر کے زرات بھی پھیپھڑوں میں جاکر زخم پیدا کرسکتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔

4۔گہری سانس لیں

سانس کے ذریعے آکسیجن تمام جسم میں جاتی ہے۔جتنا گہرا سانس لیں گے اتنی ہی زیادہ مقدار میں آکسیجن آپ کے جسم میں داخل ہوگی جو کہ پھیپھڑوں کو فائدہ دے گی ۔

5۔ غذا میں تبدیلی لائیں

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایسی غذا جس میں پھل اور مچھلی شامل ہوں وہ پھیپھڑوں کے لئے بہترین ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو استھما کے مریض ہیں،پتوں والی سبزیاں جیسے بند گوبھی اور پھول گوبھی پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاتی ہیں۔

6۔ناک سے سانس لیں

ناک میں موجود بال ہوا کو صاف کرکے پھیپھڑوں میں جانے دیتے ہیں اورباریک سے باریک مضر زرات پھیپھڑوں میں جانے سے روک لیتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ منہ کے بجائے ناک سے سانس لیا جائے۔

7۔ ناک کو صاف رکھیں

بیماری ،الرجی اور دوسری وجوہات کی بنا پر اکژ ناک بندہوجاتی ہے۔ناک بند ہونے کا مطلب ہے کہ آپ سو فیصد جراثیم اور آلودگی منہ کے ذریعے سانس لے کر اپنے پھیپھڑوں تک پہنچا رہے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ناک کو صاف رکھیں اور ایسے اقدامات کریں جس سے ناک کھلی رہے۔اسی طرح ناک کی خشکی بھی ناک کے بالوں کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ناک کو نم رکھا جائے۔ دن میں پانچ بار وضو ناک کو صاف رکھنے کا بہترین طریقہ ہے ۔

8۔پانی کثرت سے پیءں

زیادہ مقدار میں پانی پینا پھیپھڑوں کے لئے بہت مفید ہے۔کیونکہ پھیپھڑوں کی اندرونی سطح وافر مقدار میں پانی پینے کی وجہ سے پتلی رہتی ہے جس سے پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔

9۔پودے لگائیں

۔گھر میں اور گھر سے باہر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ گھر میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ آکسیجن میں تبدیل ہو جائے۔ہوا کو صاف کرنے کے لئے برقی آلات لگائیں جس سے گھر میں موجود دھواں،گردو غبار باہر جاسکے۔

10۔ خوب ہنسیں

ہنسنے سے بھی جسم میں وافر مقدار میں آکسیجن داخل ہوتی ہے ۔ ہنسنے اور کوش رہنے سے جسم کی مجموعی صحت بھی درست رہتی ہے ۔ اس لیے خوش کریں کہ اچھے دوست بنائیں اور ہنسنے کے موقعے پر دل کھول کر ہنسیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...