10 عادتیں جو آپکے گردوں کو متاثر کرتی ہیں

46,345

کڈنی یعنی گردے ھمارے جسم کا اہم حصہ ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم میں سے بہت سے افراد اسکی اہمیت کو تب تک نہیں سمجھتے جب تک ان میں کسی قسم کا مسٗلہ رونما نہ ہو جائے۔ گردے ھمارے خون کو صاف کرتے ہیں اور جسم سے فاضل مادہ خارج کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ ہم میں سے بہت سے افراد یہ بات نہیں جانتے کہ ہماری روزمرہ کی عادتیں انکو متاثر کرتی ہیں جو آگے چل کر گردوں کے مختلف مسائل کو جنم دیتی ہیں ۔

1. پیشاب روکنا

زیادہ تر افراد کام میں مصروفیت یا کسی اور وجہ سے پیشاب روک لیتے ہیں جس کا اثر گردوں کی خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اس معاملے میں بد احتیاطی گردے کی خرابی کی اہم وجہ بن سکتی ہے۔

2. پانی کا کم استعمال

پانی گردوں کے لئے پیٹرول کی حثیت رکھتا ہے۔ پانی کے کم استعمال سے خون گردوں تک سہی رفتار میں نہیں پہنچ پاتا جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے۔ پانی کا کم استعمال گردوں کی خرابی کی اہم وجہ ہے۔

3. نمک کا استعمال

روزانہ کی بنیاد پر نمک کا زیادہ استعمال صرف کڈنی ہی نہیں مجموئی طور پر ہماری پوری صحت کو متاثر کرتا ہے. ایک اندازے کے مطابق ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں پچانوے فیصد سوڈیم پایا جاتا ہے اس تحقیق کو سامنے رکھتے ہوے اگر ہم زیادہ نمک کا استعمال کرینگے تو ہماری کڈنی کو کام کرنے میں مشکلات پیش ا سکتی ہیں جو کے کڈنی کی خرابی کی وجہ بن سکتی ہے۔

4. پین کلر کا استعمال

پین کلر کا استعمال ہر تھوڑے سے وقفے کا بعد کیا جائے تو یہ دیکھا گیا ہے کے زیادہ تر افراد اسکو اپنی عادت بنا لیتے ہے جو کے گردوں کی خرابی کی وجہ بنتی ہے۔

5. پروٹین کی زیادتی

پروٹین جسم کے لئے بہت ضروری ہے لیکن پروٹین کی زیادتی گردوں کی خرابی کی وجہ بنتی ہے۔

6. الکوحل کا استعمال

الکوحل صحت کے دوسرے مسائل کی بھی وجہ بنتی ہے لیکن یہ سب سے زیادہ گردوں کو متاثر کرتی ہے۔

7. چینی کا استعمال

چینی اور نمک ایک دوسرے کے مخالفین تصور کیے جاتے ہیں لیکن جسے نمک کا زیادہ استعمال ھمارے گردوں کو متاثر کرتا ہے اسی طرح چینی کا بھی زیادہ استعمال ھمارے گردوں کو متاثر کرتا ہے۔

8. سگریٹ نوشی

سگریٹ نوشی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اسکا استعمال ہائپرٹینشن کی وجہ بنتا ہے جسکی وجہ سے خون کا دورانیہ ہلکا ہو جاتا ہے اور خون سہی طریقے سے گردوں تک نہیں پہنچ پتا جو گردوں کی خرابی کی وجہ بنتا ہے۔

9. کافی

ایک تحقیق کے مطابق دن میں تین کپ سے زیادہ کافی استعمال گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے ۔

10نیند کی کمی

روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند صحت کے لئے بہت ضروری ہے نیند کی کمی صحت کر دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ گردوں کی خرابی کی بھی وجہ بنتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...