ایچ آئی وی

366

مختصرجائزہ

ایڈز hiv-aids میں جسم کی قوت مدافعت زائل ہوجاتی ہے یہ حالت وائرس (ایچ آئی وی) کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ وائرس انسانی جسم کے مدافعتی نظام پرحملہ کرتاہے اوراسے نقصان پہنچاتاہے۔ جب یہ انفیکشن شدت اختیارکرتاہے تومریض کو کمزورکردیتاہے۔اسی لئے مریض بہت سے انفیکشن کے لئے حساس ہوجاتاہے۔

وجوہات

ایچ آئی وی مندرجہ ذیل طریقوں سے پھیلتاہے:
٭جنسی تعلقات
٭خون کی منتقلی
٭متاثرہ ماں سے پیدا ہونے والے بچہ کو
٭بچہ کومتاثرہ ماں کادودھ پلانے سے
٭آلودہ انجیکشن کے استعمال سے

علامات

ایچ آئی وی انفیکشن کی علامات بہت زیادہ شدید نہیں ہوتی۔یہ علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭بخار
٭سردرد
٭جوڑوں اورپٹھوں میں درد
٭ریش
٭گلے کی سوزش
ایڈز کامرض آگے جاکرمختلف انفیکشن اورکینسرکاسبب بنتاہے۔یہ امراض نارمل مدافعتی نظام والے افراد میںعام طورپراتنی تیزی سے نہیں پھیلتے جتنی تیزی سے ایڈز کے مریضوں میں پھیلتے ہیں۔یہ انفیکشن اورامراض مندرجہ ذیل علامات کے ساتھ منسلک کئے جاتے ہیں:
٭بارباربخار
٭دائمی ڈائیریا
٭مسلسل غیرمعمولی تھکاوٹ
٭رات کوپسینہ
٭مسلسل گلے کے انفیکشن
٭اسکن ریش
٭گینگرین

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص کیلئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭خون میں ایچ آئی وی کی جانچ
٭خون میں ایچ آئی وی کے خلاف اینٹی باڈیز کی جانچ
٭CD4 T سیل کاؤنٹ
٭وائرل لوڈ(ایچ آئی وی آراین اے)
اس کاعلاج شفابخش نہیں ہوتالیکن یہ بیماری کے پھیلنے کے عمل کوسست کردیتاہے۔اس کاعلاج اینٹی ایچ آئی وی ادویات کے ذریعے کیاجاتاہے۔جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
٭نان نیوکلیوسیڈیس ریورس ٹرانسکرپٹیس انہیبیٹرز– ایفاویرنز،ایٹراوائرن،نیویرپین
٭نیوکلیوسیڈیس ریورس ٹرانسکرپٹیس انہیبیٹرز– ٹینوفوویر،لامیوڈین،اسٹاویوڈین،اباکاویر
٭پروٹیئیس انہیبیٹرز اٹازناویر،دارونویر،انڈینویر
٭انٹرگریس انہیبیٹرز– رالٹیگریویر،ڈالوٹیگریویر


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...