اندرونی غدود کے امراض

208

مختصرجائزہ

یہ غدود اورہارمون کاایک ایسانظام ہے جوجسم کے بہت سے افعال میں اہم کرداراداکرتاہے۔اندرونی غدودکے نظام میں خرابی بہت سے امراض اورپیچیدگیوں کاسبب بن سکتی ہے جیسے:
1۔تھائی رائڈ کے امراض
2۔ذیابیطس
3۔کشنگ سنڈروم (نسوانی مرض)
4۔نشوونماکی خرابیاں
5۔جنسی خرابی
6۔خون کی کمی،شدیداعصابی کمزوری

وجوہات

اندرونی غدود کے امراض کاسبب اندرونی ہارمون کی زائدیاکم پیداوارہے جواندرونی غدود کی طرف سے بنتے ہیں۔یہ جینیاتی اورکچھ ماحولیاتی عوامل کے سبب ہوتاہے جیسے:
٭تھائی رائڈ امراض _تھائی رائڈ ہارمون کی زائد یاکم پیداوار
٭ذیابیطس_انسولین کی کم پیداوار
٭کشنگ سنڈروم_کارٹیسول کی زائد پیداوار
٭نشوونماکی خرابی_افزائش کے ہارمون کی زائد یاکم پیداوار
٭جنسی خرابی_گوناڈوٹروفن ہارمون کی کم پیداوار
٭شدید اعصابی کمزوری_کارٹیسول اورالڈوسٹیرون کی کم پیداوار

علامات

ہرخرابی کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔اس میں مندرجہ ذیل علامات دیکھنے میں آتی ہیں جیسے:
٭تھائی رائڈ کے امراض_دل کی دھڑکن کے مسائل،باؤل موومنٹ کے مسائل،وزن میں تبدیلی
٭ذیابیطس_بھوک میں اضافہ ،پیشاب میں اضافہ،پیاس میںاضافہ
٭کشنگ سنڈروم (نسوانی مرض)_وزن میں اضافہ خاص طورپرپیٹ پر
٭نشوونماکی خرابیاں_غیرمعمولی بڑایاچھوٹاقدوقامت،ذہنی کمزوری
٭جنسی خرابی_بیضہ دانی یاخصیے کی کم پیداوار،ناکافی ثانوی جنسی خصوصیات،بانجھ پن
٭خون کی کمی،شدیداعصابی کمزوری_تھکاوٹ،پیٹ کے مسائل،اسکن پگمینٹیشن،پانی کی کمی

تشخیص وعلاج

بنیادی ہسٹری اورمعائنہ کے بعد اندرونی غدودکے امراض کی تشخیص کی جاتی ہے۔خون میں ہارمون کی سطح کی جانچ کے بعد اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔اس کاعلاج بنیادی وجہ پرمنحصرہوتاہے۔علاج کابنیادی مقصد ہارمون کونارمل سطح پرلاناہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...