کھانے کی صیح مقدار (پورشن سائز ) کیا ہوتی ہے؟

1,394

پورشن سائز اور سرونگ سائز میں فرق

پورشن کھانے کی وہ مقدار ہوتی ہے جو ہماری ایک وقت کی بھوک مٹانے کے لئے کافی ہوتی ہے ،چوں کہ ہر ایک فرد کی بھوک اور خوراک مختلف ہوتی ہے اس لئے پورشن سائز بھی ہر فرد کا مختلف ہوتا ہے ۔جب کہ سرونگ سائز خوراک کی وہ مقدار ہوتی ہے جس میں سے ہر فرد اپنی بھوک کے مطابق مناسب پورشن لیتا ہے ۔
بہت سے ریسٹورنٹ اتنی مقدار سرو کرتے ہیں جو ایک فرد کا پورشن سائز ہوتا ہے ۔مگر بہت سے ہوٹلوں میں ایکسٹرا چپس ،بریڈ مایو سوس سرو کی جاتی ہے اور ہمیں اندازہ نہیں ہوتا اور ہم ایکسٹرا سوڈیم ،فیٹ ،کاربوہائڈریٹ کھا تے چلے جاتے ہیں ۔

کیا اور کتنی مقدار ( پورشن ) میں کھایا جائے ؟

اکثر لوگ کھانا اس لئے کھاتے ہیں کیوں کہ وہ اسے ایک مشغلہ سمجھتے ہیں ۔بہت سے لوگ اپنے فارغ اوقات میں اپنی من پسند ڈش بناتے اور کھاتے ہیں ،جب کہ اوور ایٹنگ ( بے جا کھانا ) نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتا ہے بلکہ معدے ،جگر اور دل کی مختلف بیماریوں کو بھی دعوت دیتا ہے ۔

ماہرین غذا کے مطابق کیلوریز کی مقدار ناپنے کا سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی پلیٹ اور پیا لے کے سائز کا اندازہ لگائیں جس سے ہمیں یہ معلوم رہے گا کہ ہم نے کتنی کیلوریز لی ہوں گی ۔

صحت کے معاملے میں ایک سوال کا جواب تو ہر شخص با آسانی دے سکتا ہے اور وہ سوال ہے کہ کیا کھایا جائے ؟لیکن کس چیز کو کتنی مقدار میں کھایا جائے اس سوال کا جواب ہم سننا ہی نہیں چاہتے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر افراد شادی بیاہ یا دیگرتقریبات میں اپنی پلیٹ میں کھانے کا مینار کھڑا کر دیتے ہیں اور پھراُس کھانے کو ختم کرنے کے لئے بلا ضرورت کھاتے چلے جاتے ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ اپنی بھوک کو سمجھتے ہوئے پلیٹ کو بھراجائے ۔

زیادہ کھانے سے بچنے کے طریقے

۱۔ پلیٹ کا سائز

پلیٹ میں بلا ضرورت کھانا اُتنا ہی برا لگتا ہے جتنا جسم پر زائد چربی ۔اس لئے پلیٹ میں کھانا ڈالتے وقت اپنی بھوک کو پہچاننا ضروری ہے ۔
بعض اوقات پلیٹ کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے اور اُس میں کھانا کم مقدار میں ڈالا جائے تو وہ برا لگتا ہے اس لئے ہم اُس پلیٹ میں مزید کھانا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ ایکسٹرا کھانا ہمارے جسم پر موٹاپے اور چربی کی تہہ در تہہ چڑھائے گا ۔ لہذا اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ ہم چھوٹے سائز کی پلیٹ یا باؤل استعمال کریں ،تاکہ چھوٹی پلیٹ میں زیادہ کھانا ہماری آنکھوں کو اچھا لگے اور اس طرح ہم اپنے پیٹ کو دھوکا دے سکیں ۔

۲۔ سائڈ ڈش

عام طور پر دسترخوان پر سائڈڈش کے طور پر دہی بڑے ،چپس ،چاٹ ،اچار سبزی رکھی جاتی ہیں جنھیں ہم جان بوجھ کر ایک مکمل کھانا ( میل ) تسلیم نہیں کرتے ،جب کہ ایسے کھانوں میں بھی کیلوریز کافی مقدار میں ہوتی ہیں۔ اس لئے اگر آپ سائڈ ڈش سے محظوظ ہو چکے ہوں تو پھر مین کورس ( بریانی ،قورمہ ) جیسے کھانے بہت زیادہ نہیں کھائیں ۔

۳۔ کپ سے پیمائش

اپنی بھوک اور اپنی خوراک کا بغور مشاہدہ کریں ۔ساتھ ہی اپنے کھانا کھانے کی رفتار پہچانیں۔نیز اپنے کھانے کے لئے ایک پلیٹ یا باؤل مقرر کر لیں تاکہ آپ کو یہ اندازہ ہو کہ اپنی پلیٹ میں کتنا سالن یا چاول ڈالنا ہے اس طرح آپ بے جا کھانے( اوور ایٹنگ ) سے بچ جائیں گے ۔

۴۔ میٹھا ( سوئٹ ٹوتھ )

عام طور پر کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھا یا جاتا ہے جس میں چینی اور کریم ڈالی جاتی ہے ( جیسے پڈنگ ،کسٹرڈ ،کھیر ،آئس کریم )۔ ان کھانوں کی جگہ دہی، فروٹ ملا کر کلر فل فروٹ چاٹ استعمال کرنی چاہئے۔

۵۔ ڈیل آرڈر مت کریں

۱۔ باہر کھانا کھانے سے پہلے کچھ نٹس یا جوس پی کر گھر سے نکلیں ،بہت بھوک میں اوور ایٹنگ ہوتی ہے جس سے وزن بڑھتا ہے۔
۲۔ اپنی بھوک کے مطابق کھانا آرڈر کریں ۔
۳۔ صرف پیسے بچانے کے لئے ڈیل آرڈر مت کریں ۔اکثر لوگ ایک برگر کھانے کے بجائے وہ ڈیل آرڈر کرتے ہیں جس میں چپس اور ڈرنک بھی ساتھ ہوتی ہے ،ایسے کرنے سے پیسوں کی بچت نہیں ہوتی بلکہ فیٹ کی زائد مقدار ہمارے جسم میں چلی جاتی ہے ۔
۴۔ اگر دو یادو سے زیادہ لوگ ہوں تو ڈیل آرڈر کریں اور بانٹ کر ( شےئر ) کھائیں ۔
۵۔ جنک فوڈ کے ساتھ سوڈا اور کولڈ ڈرنکس کے بڑے بڑے گلا س آرڈر کرنے کی جگہ بڑا گلاس لیموں پانی یا آئسڈ ٹی پئیں ۔
۶۔ ایسے ریسٹورنٹس کو ترجیح دیں جہا ں کھانے کی ورائٹی ملتی ہو ( سلاد ،فریش جوس اور گرلڈ فوڈ )
۷۔ جنک فوڈ ریسٹورنٹ جانا اپنی عادت مت بنائیں۔
۸۔ اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں تاکہ کھانے کے دوران کولڈ ڈرنکس نہ پینا پڑے ۔
۹۔اسنیکس کے طور پر چپس کھانے کے بجائے نٹس کھا لیں ۔
۱۰۔ چپس ،نٹس کے جمبو پیکٹ خرید کر اُس میں سے کھانے کے بجائے چھوٹے چھوٹے پورشن میں تقسیم کر کے پیکٹس میں ڈال کر رکھ لیں۔
۱۱۔ کھانے کی خوشبو اور رنگت کو محسوس کریں اور ایک دم کھانا کھانے کے بجائے کھانے کو دیکھ کر محظوظ ہوں ۔
۱۲ ۔کھانے کے پیکٹ پر دیا ہوا کیلوری چارٹ کا مطالعہ ضرور کریں ۔چپس کے جمبو پیکٹ پر اگر ۵۰۰ کیلوریز لکھی ہیں تو اس پیکٹ کے سارے چپس ایک وقت میں نہ کھائیں بلکہ اسے دو پورشن میں کھائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...