جسم سے پانی کا وزن کم کرنے کے ٹوٹکے

103,387

وزن کم کرنے کا سب سے تیز اور آسان طریقہ یہ ہی ہے کہ جسم سے پانی کاوزن کم کیا جائے ۔ خاص طور پر اپنی شادی یا کسی اور تقریب کے موقعے پر آپ جلد سے جلد وزن کم کرنے کی خواہش کرتے ہیں ۔ ایسے میں اگر جسم میں سے اضافی پانی کو کم کر لیا جائے تو وزن جلدی گھٹ جاتا ہے اور جسم شیپ میں آجاتا ہے ۔ پانی ہمارے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ ہے ۔ نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں اور بچوں تک میں وزن کا بڑا حصہ پانی کا ہی ہوتا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ پانی آسانی سے جذب ہو جاتا ہے ۔اس لیے جسم سے پانی کا وزن کم کرنے کے لیے جتنا جلدی ممکن ہو ایک صحت مند طرز زندگی (Vitality) کی طرف رخ کرنا ضروری ہے۔

مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکہ وزن چند دنوں میں ہی کم کیا جا سکتا ہے :

کارڈیوورزش

کارڈیو یا سٹ اپس تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہیں ۔ جس بھی ورزش سے آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے اور جسم کو گرمائش ملتی ہے اس سے وزن جلدی کم ہو جاتا ہے ۔ کارڈیو ورزش عام طور پر صبح کو کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے بھی کارڈیو کرنا وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے اٹھنے بیٹھنے کی پوزیشن درست کی جائے ۔ ضروری یہ ہے کہ آپ اٹھیں اور بیٹھیں تو آپ کی ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہنی چاہیے ۔ اس سے جسم میں پانی اور خون کی روانی سہی رہتی ہے اور پانی جسم کی کسی ایک جگہ پر جمع نہیں ہوتا ۔ جب بھی آپ کو وقت ملے سٹ اپس اور اسکواڈز کریں ۔

تیس منٹ کی نیند مزید لیں

ہر انسان کی نیند کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے ۔ کچھ لوگ صرف پانچ سے چھ گھنٹوں کی نیند ہی لے پاتے ہیں اور کچھ تو اس سے بھی کم۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ جو لوگ مکمل نیند نہیں لیتے ان کا وزن عموماًبڑھ جاتا ہے ۔ خاص طور پر ورک آؤٹ کرنے والوں کے لیے مکمل نیند لینا بے حد ضروری ہے اس سے آپ زیادہ انرجی کے ساتھ ورزش کر پائیں گے ۔ اگر آپ کو دن بھر تھکا وٹ محسوس ہوتی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کم از کم تیس منٹ کی نیند مزید لے کر دیکھیں ۔ پھر آہستہ آستہ دورانیہ بڑھاتے جائیں ۔ اس طرح آپ دن بھر فعال رہیں گے ۔ سہی وقت پر سونا اوراٹھنا فٹ اور اسمارٹ رہنے کے لیے ضروری ہے ۔

کیفین کی جگہ سبز چائے کا استعمال

کیفین کو عموماًوزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے البتہ یہ اس مقصد کے لیے اتنی فائدے مند نہیں۔ چائے کافی سے بہتر ہے کہ آپ سبز چائے کا استعمال کریں ۔ سبز چائے دن میں تین بار لینے سے جسم سے فاضل پانی خارج ہو جاتا ہے ۔

جڑی بوٹیوں کا استعمال

لہسن، پارسلے اور ادرک کے استعمال سے وزن کم ہوتا ہے ۔ یہ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہیں ۔ ان جڑی بوٹیوں کے غذا میں استعمال سے جلد میں سے وافر پانی خشک ہو جاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہوتی ۔

سیب کا سرکہ

پانی کا وزن کم کرنے کے لیے سیب کا سرکہ بہترین آپشن ہے ۔ یہ ایک قدرتی غذا ہے ۔ اس کے استعمال سے جسم میں پوٹاشیم لیول بھی درست رہتا ہے ۔ اگر جسم سے پانی کا وزن کم کرنے میں پانی کی کمی ہو جائے یا پوٹاشیم لیول نیچے چلا جائے تو یہ گردوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ایک دن میں دو سے تین بڑے چمچ سیب کے سرکے کا استعمال ضرور کریں ۔

ان آسان گھریلو ٹوٹکوں کو آزمائیں اور مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں اپنا وزن کم ہوتا دیکھیں !

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...