ایچ ٹی وی اردو

پش اپس کرنے کے چارآسان طریقے

4 best push ups tricks

انسانی صحت کے لئے ورزش انتہائی ضروری ہے جس سے آپ ہمیشہ چاق و چوبند رہتے ہیں۔ورزش کے بہت سے طریقے رائج ہیں جن میں سے ایک پش اپس ہے۔
پش اپس کو اردو میں ڈنڈ پیلنا کہا جاتا ہے ۔یہ ایک انتہائی صحت افزاورزش ہے جو کہ نا صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتی ہیں بلکہ آپ کے جسم کو اسمارٹ اور مسلز کو شیپ دیتی ہے ، اس کے علاوہ یہ آپ کے میٹابولزم کوبھی بڑھاتی ہے۔

پش اپس کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے چار آسان طریقے یہ ہیں:

1۔وائڈ گریپ پش اپس :

پش اپس کے اس طریقے میں آپ منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جاتے ہیں اور اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر کھول کر رکھتے ہیں ۔ ہاتھ اور سینے کی طاقت سے اپنے جسم کو اوپر اٹھاتے ہیں۔یاد رہے اس طریقے میں ہاتھوں کا فاصلہ تقریبا ڈھائی فٹ ہونا چاہئے۔


2۔میڈیم گریپ پش اپس :

یہ طریقہ پہلے طریقے سے قدرے مماثلت رکھتا ہے ، لیکن اس میں دونوں ہاتھ بلکل کندھے کی سیدھ میں رکھنے ہوتے ہے اور دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ تقریبا 1 سے ڈیڑھ فٹ رکھنا ہوتاہے۔


3۔ فرنٹ کلیپ پش اپس :

یہ طریقہ نوجوانونوں میں کافی مشہور اور پسندیدہ طریقہ مانا جاتا ہے۔ یہ طریقہ بلکل دوسرے طریقہ ورزش جیسا ہی ہے لیکن اس میں جب آپ ہاتھ اور سینے کی مدد سے اوپر اٹھیں تو فوراًدونوں ہاتھ سے تالی بجائیں اس میں آپ کو بہت تیزی سے حرکت کرنا پوگی کیونکہ تالی بجاتے ہوئے آپ کا جسم ہوا میں ہوتا ہے ۔ تالی بجانے کے بعددوبارہ سے ہاتھوں کو اسی مقام پر لے جانا ہوتا ہے کیونکہ ایک لمحے کی دیر آپ کو منہ کے بل زمین پر گرا سکتی ہیں۔


4۔انکلائن پش اپس :

اس طریقے میں کسی اونچی جگہ یا میز پر ہاتھوں کے بل اس طرح لیٹنا ہے کہ پاؤں زمین پر ہوں اور جسم ہوا میں ۔ اپنے جسم کو ایک پہاڑ کی شکل میں کرکے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر سینے اور ہاتھ کی طاقت سے پش اپس کرنے ہیں۔