وزن کم کرنے کے لئے فاقہ نہ کریں!

6,141

موٹاپا دور جدید کی اہم پریشانیوں بلکہ اگر یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ بیماریوں میں شامل ہے اور اسکی وجہ کچھ اور نہیں بس تیزی سے بدلتاہوا طرز زندگی ہے پہلے تو زیادہ تر صرف شادی شدہ خواتین کی اکثریت موٹاپے کا شکار نظر آتی تھی لیکن خواتین کے ساتھ اب چھوٹے بچے ہوں یا مرد حضرات ،بوڑھے ہوں یا جوان سب ہی موٹاپے lose weight کا شکار نظر آتے ہیں ۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ موٹاپے سے نجات کے لئے کھانا یا اسنیکس وغیرہ سے پرہیز کرنے سے جسمانی وزن کنڑول میں رہے گا۔لیکن اگر کوئی بھی ناشتہ یا بہت دیر تک کھانا پینا یا میٹھا کھانا بند کردے تو ڈائٹنگ کی وجہ سے کمزوری کو تیزی سے غالب آنے کے لیے کھلی چھوٹ مل جاتی ہے۔وزن کم کرنے کے لئے فاقے کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسکے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتاہے اور جسم کو درکار توانائی بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔ایسا کرنے سے آپ اپنی من پسند غذا بھی لے سکتے ہیں۔لیکن کرنا صرف اتنا ہے کہ اعتدال میں رہتے ہوئے غذا کا انتخاب کرنا ہے اپنی روزمرہ کیلوریز کے بجٹ کے اندر رہناہے۔

عموماً لوگ ناشتہ اور اسنیکس کی چھٹی کرتے ہیں اور دوپہر اور رات کا کھانا رج کر کھاتے ہیں اس اطمینان کے ساتھ کہ انھوں نے تو دن بھر میں دوہی بار کھانا کھایا ہے تو اس سے انکا وزن کم ہوگا اسی بات کے پیش نظر ذیل میں صبح کے ناشتہ اور گیارہ اور چار بجے کے دوران لئے جانے والے اسنیکس کی افادیت بیان کی گئی ہے۔

صحت بخش ناشتہ سے دن کی شروعات کریں

متعد د سائنسی مطالعات ناشتہ کے فوائد بیا ن کرتے ہیں اور انمیں سے ایک فائدہ وزن میں کمی بھی ہے۔ جو لوگ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں وہ دراصل خود کو دن بھر مجموعی طور پر زیادہ کیلوریز کھانے کے رجحان میں مبتلا کرلیتے ہیں اور عموماً میٹھی اور چکنی غذاؤں کا استعمال کرلیتے ہیں ناشتہ چھوڑ نے کا مطلب یہ ہے کہ آپ طاقت سے منہ موڑ رہے ہیں جوصحت کے لئے اہم اور ضروری ہے۔
ایک مطالعہ کے مطابق جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ فولک ایسڈ،وٹامن سی،کیلشیئم،میگنیشئم،آئرن،پوٹاشیئم جیسی اہم مقویات (وٹامنز،اور معدنی اجزاء) اور غذائی ریشہ کی مناسب مقدار سے محروم رہتے ہیں اور یہ سب آپ کے جسم خصوصاً ہڈیوں اور دل کی شریانوں کے نظا م،آپکو جوان اور صحت مند رکھنے لئے نہایت ضروری ہیں۔

ناشتہ غذائیت کی کمی دور کرنے ،نشوونما کرنے اور میٹا بولزم کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکرتاہے اور پہلے پہر کے دوران تیزی سے کیلوریز جلانے کا سبب بنتاہے۔اسکے ساتھ ہی دن میں آپکو صحت بخش خوردونوش کے لیے درست غذائی انتخا ب میں مدد ملتی ہے بصورت دیگر غذائیت کی کمی ذہنی انتشار پیدا کرتی ہے اور پھر جو کچھ آپ کے سامنے آتاہے آپ اسے کھانے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔

کارن فلیکس ، جیم اور ڈبل روٹی کے مقابلے میں دہی ،پھلوں اور دلیہ کا ناشتہ زیادہ چربی جلانے میں مفید ہے دلیہ کا ناشتہ دن بھر اطمینان اور شکم سیری کا احساس دیتاہے حالانکہ کیلوریز میں دونوں ناشتہ تقریباً برابر ہیں۔بس پروٹین،غذائی ریشے،چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کا فرق ہے یہ ناشتہ ایندھن کا کام کرتے ہوئے مستحکم توانائی پیدا کرتاہے لیکن بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں کرتا۔

تندرست اور فٹ رہنے کے لئے اسنیک لیں

اپنی روزمرہ کیلوریز کے حصول کو اعتدال اور کنٹرول میں رکھنے کیلئے کم کھانے کی حکمت عملی اپنائیں ریسرچ کے مطابق ایک دن میں تین بڑے کھانوں کے بجائے پانچ یا چھ چھوٹے چھوٹے کھانے یا تین بڑے معتدل مقدار کے کھانے اور دو اسنیکس آپکی بلڈ شوگر اور انرجی لیول کو متوازن اور آپکے میٹابولزم کو فعال رکھتے ہیں۔وزن کم کرنے کے لئے ہر تین سے چار گھنٹے بعد کھانا کھائیں لیکن غذائیت سے بھرپورکیلوریز سے نہیں، کھانوں میں تین سے چار سو اور اسنیکس میں سو سے دو سو کیلوریز ہوں۔
کھانے کی حکمت عملی کو موثر بنانے کے لئے آپکو اپنے اسنیکس پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہوگی کاربوہائیڈریٹس اور مٹھائیاں آپکے انسولین لیول میں اضافہ کرسکتی ہیں ان سے ذیابیطس کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

پیٹ کی چربی میں اضافہ ہوجاتا ہے مرکب یا مخلوط کاربوہائیڈریٹس کا انتخاب کیاکریں مثلا سالم اناج اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے تمام کھانوں میں پروٹین ،نباتاتی غذائیں اور تھوڑی سی صحت بخش چکنائی شامل ہوتاکہ آپکو دیر تک شکم سیر ی کا احساس رہے اور پروٹین میٹا بولزم کو فعال رکھنے کے لئے ضروری ہے۔اسنیکس میں پھل اور سبزیاں شامل کرنے سے وہ لذت کے ساتھ کم کیلوریز والے اینٹی آکسیڈنٹس اور محافظ مرکبات مہیا کرتی ہیں۔اسنیکس میں خشک میوہ جات،سیب ،اور پینٹ بٹر یا سلاد کے پتے اور لو فیٹ چیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ فعال رہنا بھی بہت ضروری ہے اگر ورزش نہیں کرسکتے تو والک کریں اگر ایک وقت میں زیادہ وقت کیلئے والک کرنا مشکل ہے تو اسے وقفے وقفے سے کریں ،صبح و شام میں دو وقت تقسیم کرکے کریں لیکن کریں ضروراگر صحت مند اور سڈول رہنا ہے تو ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...