ڈائٹنگ کے دس اصول

2,592

ڈائٹنگ ایک ایسی چیز ہے جس کا تذکرہ ہر وقت ہر جگہ سنا جاسکتا ہے ۔ کوئی بھی شخص ہو اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پُرکشش اور جاذب نظر دکھائی دے خاص کر خواتین میں تو یہ فکر لازمی پائی جاتی ہے کہ اگر ان کا وزن زیادہ ہے تو اسے کم کرلیں یا پھر بڑھتے ہوئے وزن کو ایک جگہ رکھ سکیں اسی سلسلے میں آج کل لوگ ورزش ‘ چہل قدمی سے کہیں زیادہ ڈائٹنگ کو اہمیت دیتے ہیں ۔ کچھ خواتین تو جب ڈائٹنگ شروع کرتی ہیں تو ان کے ذہن میں Dieting کا تصور ہوتا ہے ‘ کہ سب کچھ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے ۔ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا جو لوگ کریش ڈائٹنگ کرتے ہیں جس میں ہر چیز کھانا پینا چھوڑ دی جاتی ہے اور صرف لیکویڈ (پانی جوسز) کا استعمال کیا جاتا ہے وہ جسم کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اس ڈائٹنگ کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ جسم کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے اور شدید کمزوری لاحق ہونے لگتی ہے ۔ جسم کے خلیئے تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں ۔ ایسے افراد کا بلڈ پریشر انتہائی خطرناک حد تک LOW ہوجاتا ے اور جسم میں کپکپاہٹ شروع ہوجاتی ہے ۔ ڈائٹنگ میں ایسی چیزوں کے کھانے پینے سے گریز کرنا چاہئے جو آپ کا وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہوں لیکن یہ سب بھی آہستہ آہستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ بالفرض آپ اگر ایک روٹی (چپاتی) کھاتے ہیں تو ڈائٹنگ شروع کرتے وقت اسے آدھا کردیں نہ کہ اسے بالکل ہی چھوڑدیں آپ کا ہاضمہ اس اچانک ہونے والی تبدیلی کو نہیں قبول کرپائے گا ۔ اس لئے ڈائٹنگ کرنے سے قبل چند اہم باتوں کو اگر ذہن میں رکھا جائے تو ڈائٹنگ سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اور آپ کو خود میں بہتر تبدیلیاں محسوس ہوں گی ۔ یا یوں کہہ لیں کہ اگر کچھ اصولوں کے تحت ڈائٹنگ کی جائے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہو ں گے۔

کافی کا استعمال

امریکن جنرل آف کلینکل نیوٹریشن کی تحقیق کے مطابق کافی کا استعمال کم عمری میں ہونے والی ذیابطیس سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے ‘ لیکن دن بھر میں دو سے زائد کپ کافی کا استعمال نہ کریں ۔

پورشن پلیٹ کا استعمال کیجئے

تحقیق کے مطابق جو لوگ کھانے کی میز پر خالی پلیٹس رکھتے ہیں اور پھر وہیں سے کھانا نکال کر پلیٹ میں ڈال کر کھاتے ہیں وہ اضافی کیلوریز لیتے ہیں ۔ اس لئے ڈائٹنگ کے لئے ضروری ہے کہ پورشن پلیٹس کا استعمال کیا جائے تاکہ مطلوبہ مقدار کے مطابق کھایا جاسکے ۔ سلاد ‘ پھل ‘ چپاتی ‘ سالن یا چاول پورشن پلیٹس میں ڈال کر ہی اگر کھایا جائے تو اس سے مقدار کو جانچنے میں آسانی رہتی ہے ۔

کھانے میں پروٹین کو شامل کیجئے

ایسی غذاؤں کا لازمی استعمال کیجئے جن میں پروٹین شامل ہوخاص طور پر جب آپ ڈائٹنگ کررہے ہوں ۔ پروٹین جسم میں میٹابولزم کو فعال کرتا ہے آپ کو چست رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ پروٹین کا استعمال اس لحاظ سے بھی بہتر ہے کہ اس سے بلاوجہ بھوک نہیں لگتی اور آپ ضرورت کے مطابق کھاتے ہیں ۔

براؤن بریڈ کا استعمال

سادہ بریڈ (ڈبل روٹی) کے بجائے براؤن بریڈ کا استعمال کیجئے تاکہ یہ بریڈ صحت کے لئے اچھی ہے اور اس کی افادیت دوسری بریڈ کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔

مچھلی کھایئے

مچھلی میں موجود اومیگا تھری جسم کے لئے انتہائی صحت بخش ہے ‘ اگر ہفتے میں ایک بار چار سے چھ اونس مچھلی کھائی جائے تو اس سے دماغ تیز ہوتا ہے ۔ بھولنے کی بیماری (Alzheimer`s ) مچھلی کے استعمال سے دور ہونے کی ضامن سمجھتی جاتی ہے ۔ بالوں اور جلد کی چمک دمک کے لئے مچھلی کا استعمال انتہائی مفید ہے ۔ بہترین مچھلیوں میں سلیمن ‘ ٹونا Tuna ‘ ٹراؤٹ شامل ہیں ۔

سبز چائے کا استعمال

سبز چائے کی افادیت بہت زیادہ ہے یہ مائع تکسید ہے ۔ چین میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق سبز چائے ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور انہیں بوڑھا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ یہ اضافی کیلوریز کو جلاتی ہے دن میں دوبار اس کا استعمال اضافی کیلوریز کو کم کرنے اور وزن کو کم کرنے کا باعث ثابت ہوتا ہے ۔

مکمل نیند

ایک نارمل شخص کے لئے روزانہ کم سے کم آٹھ گھنٹے کی نیند لینا بے حد ضروری ہے ‘ مکمل اور پُرسکون نیند لینے سے آپ خود کو تازہ دم محسوس کریں گے اور جسمانی اور ذہنی طور پر بھی خود کو چست محسوس کریں گے ۔

زنک سپلیمنٹری کا استعمال :

بیکٹریل انفیکشن سے بچاؤ کے لئے زنک سپلیمنٹس کا روزانہ استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔ روزانہ 15ملی گرام زنک سپلیمنٹس کا استعمال امیون سیل (مدافعتی خلیوں )کو فعال کرتا ہے ۔

Popcornکا استعمال :

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پوپ کارن کا استعمال جسم میں اضافی کیلوریز کا سبب نہیں بنتا وہ غلط سوچتے ہیں ۔ ایک کپ پاپ کورن مائیکرو اوون میں بننے والے 150 کیلوریز رکھتے ہیں ۔ اگر یہ پاپ کارن بغیر مکھن کے بناکے کھائے جائیں تو زیادہ بہتر ہے ۔

اخروٹ کا استعمال :

جو لوگ روزانہ ایک مٹھی اخروٹ کا استعمال اپنی غذا میں شامل رکھیں ان کے جسم میں HDL (اچھے کولیسٹرول ) کی مقدار بڑھے گی جبکہ LDL خراب چکناہٹ کم سے کم ہوتی جائے گی ۔ اخروٹ اپنی افادیت کے باعث صحت کے لئے بہترین غذا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...