ایچ ٹی وی اردو

کیا آپ جانتے ہیں یہ بالی ووڈ ادکار آپس میں رشتہ دار ہیں ؟

bollwood celebrities who are relatived

بالی ووڈ  celebrities فلمی دنیا میں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو آپس میں رشتہ دار بھی ہیں لیکن یہ بات نہ جانے کیوں یہ دنیا سے چھپا کے رکھتے ہیں پھر بھی کچھ رشتے منظر عام پر آ ہی جاتے ہیں۔ ایسے کچھ رشتہ داروں کے بارے میں ہم آپکو بتاتے ہیں:

عامر خان، علی ظفر

پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفر اور بالی ووڈ کے مشہور مسلمان ادکار عامر خان بھی آپس میں رشتہ دار ہیں ۔تاہم انکے رشتے سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی عامر خان کی رشتدار ہیں ۔

کاجول، موہنیش بہل

ماضی اور حال کے مشہور ادکار موہنیش بہل جنہوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے بالی ووڈ کی مشہور ادکارہ کاجول کے کزن ہیں دونوں ادکاروں کی والدہ سگی بہنیں ہیں۔

رنویر سنگھ، سونم کپور

حال ہی میں دونوں اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کے بہت شہرت کمائی ہے ۔یہ دونوں ادکار آپس میں کزن بھی ہیں۔ رنویر سنگھ کی دادی اور سونم کپور کے دادا آپس میں بہن بھائی تھے۔ رشتہ دور کا ہی سہی لیکن یہ دونوں ادکار رشتہ دار ضرور ہیں۔

شبانہ اعظمی، تبو

ماضی کی مشہور ادکارہ تبو اور شبانہ اعظمی آپس میں رشتہ دار ہیں ۔تبو کے والد جمال ہاشمی شبانہ اعظمی کے سگے بھائی ہیں ۔

سوناکشی سنہا، پوجا روپل

بالی ووڈ کی مشہور فلم دبنگ سے شہرت پانے والی ادکارہ سوناکشی سنہا ٩٠ کی دہائی میں بنے والی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں چھٹکی کا کردار کرنے والی پوجا روپل کی کزن ہیں۔ ان دونوں کی دادیاں آپس میں بہنیں تھی۔