ہر جلد کے لئے صندل فیس پیک ہے بہترین

5,612

خشک جلد

خشک جلد کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس پر جھریاں اور ڈھلتی عمرکے اثرات بڑی جلدی نمایاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور جب موسم خشک ہو تو خشک جلد خزاں کے پتوں کی طرح مرجھا جاتی ہے ۔خشک جلد والے افراداپنی جلد کی بے رونقی کو اب صندل فیس پیک کے استعمال سے آسانی سے دور کر سکتے ہیں ۔
۱۔ ایک چمچ صندل کی لکڑی کا پاؤڈر اور دو چمچ دودھ ملا کر پیک بنا لیں اور چہرے اور گردن پر بیس منٹ لگا رہنے دیں ،اگر دودھ بالائی والااستعمال کیا جائے تو بہتر نتائج ملیں گے۔یہ فیس پیک خشک جلد کی قدرتی پی ایچ کی حفاظت کرتا ہے اورساتھ ہی خشک جلد پر پڑنے والی لکیروں کو بھی کم کرتا ہے ۔
۲۔ایک چمچ صندل کی لکڑی کے پاؤڈر میں چوتھائی چوتھائی چائے کا چمچ بادام شیریں کا تیل اور ناریل کا تیل ملائیں اور چند قظرے عرق گلاب ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں ،چہرے اور گردن پر اچھی طرح لیپ کریں اور پندرہ منٹ بعد پانی سے منہ دھو کر تولیہ سے خشک کر لیں ۔

چکنی جلد

گرمی کا موسم آتے ہی چکنی جلد والے افراداپنے چہرے کی زائد چکنائی سے گھبرائے رہتے ہیں ،چہرے پر نہ میک اپ ٹکتا ہے اور نہ ہی رنگ گورا کرنے والی کریمیں ۔
گرمی کے موسم میں چکنی جلد پر گردوغبار چپک جاتا ہے جس سے چہرے کی رنگت مزید گہری معلوم ہوتی ہے ۔ لیکن صندل فیس پیک میں چند اجزاء تبدیل کر کے اسے آئل کنٹرول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔صندل فیس پیک کا ا روزانہ استعمال نہ صرف ڈیپ کلین کرتا ہے بلکہ چہرے پر چمک تازگی بھی لاتا ہے ۔
۱۔ آدھا آدھا چائے کا چمچ ملتانی مٹی ،ٹماٹر کا گاڑھا رس اورصندل پاؤڈر ملا لیں اورپیسٹ بنانے کے لئے عرق گلاب استعمال کریں ۔یہ فیس پیک چہرہ ارو گردن پر دس منٹ کیلئے روزانہ استعمال کریں ۔
اس فیس پیک میں موجود ٹماٹرچہرے کو گہرائی سے صاف کرتا ہے اور صندل پاؤڈر چہرے کی رنگت صاف کرتا ہے ۔اس فیس پیک کو صاف کرنے کیلئے ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں ۔
۲۔چکنی جلد کے لئے لیموں یاکینو کے چھلکے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔لیموں کے چھلکے دھوپ میں خشک کر کے باریک پیس لیں ارو پاؤڈربنا لیں۔اس پاؤڈر میں آدھا چائے کا چمچ صندل پاؤڈر مکس کر لیں اور لیموں کا عرق ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی میں روئی بھگو کر چہرہ صاف کر لیں ۔

جھلسی ہوئی جلد

دھوپ کی تپش یا کریموں کے مضر اثرات کے باعث اگر چہرہ جھلس جائے تو ٹھنڈے پانی سے منہ دھونا چاہئے اور ہفتہ میں تین دفعہ صندل فیس پیک کا استعمال کرنا چاہئے ۔
صندل کی لکڑی کا پاؤڈر وائٹننگ ایجنٹ ہے ۔جو قدرتی طور پر چہرے کی رنگت فوری طور پر صاف کرتا ہے
۱۔ چنے کا آٹا ایک چمچ ،چٹکی بھر ہلدی اور ایک چمچ صندل پاؤڈر میں عرق گلاب ڈال کر گاڑھا لیپ بناکر چہرے پر لگائیں اور ہلکا خشک ہونے پر مساج کر کے اتار لیں ۔
۲۔ سن برن اسکن پرگاڑھے دہی میں صندل پاؤڈر ملا کر لگانے سے چہرے کو ٹھنڈک ملتی ہے اور چہرہ دلکش ہوجاتا ہے ۔

ایکنی والی جلد

عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ چکنی جلد پر ہی ایکنی ہوتی ہے۔یہ تصور غلط ہے ۔ہارمونز میں تبدیلی کے باعث ایکنی پیدا ہوتی ہے اور گھریلو علاج کرنے پر مزید بڑھ جاتی ہے ۔
ایکنی کو ختم کرنے اور اس کے نشانات مٹانے کے لئے صندل پاؤڈر کا استعمال بلا کسی خوف کیا جا سکتا ہے ۔
۱۔شہد اور صندل پاؤڈر ملا کر چہرے پر رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔

ا نسٹنٹ فیس پیک

کہیں جانا ہو یا کسی خاص مہمان کو آنا ہو اور آپ کا چہرہ بجھا ہو ا لگے تو بس صند ل پاؤڈر میں حسن یوسف ملاکر چہرے پر دس منٹ لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور منہ دھو کر عرق گلاب لگا لیں۔آپ کے چہرے کو میک اپ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...