ایچ ٹی وی اردو

سردیوں میں ہاتھوں کو نرم وملائم بنانے کے ٹوٹکے

ہمارے جسم میں ہمارا چہرہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ہم سب سے زیادہ اس پر توجہ دیتے ہیں لیکن چہرے کے ساتھ ہمارے ہاتھوں اور پیروں کو بھی توجہ کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے اور گورا کرنے کے لئے یہ طریقے استعمال کریں ۔

ناخنوں کے لئے:

ناخنوں پر پیٹرولیم جیلی،ناریل کا تیل یا کیسٹر آئل ملیں اور پھر روئی یا نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔اس سے ناخنوں میں قدرتی چمک پیدا ہوگی۔

۔ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر دوسرے دن تیل کا مساج کریں ۔

۔اس کے علاوہ ناخنوں کو مضبوط کرنے کے لئے نیم گرم ذیتون کے تیل میں ۲۰ منٹ تک ناخن ڈبو کر رکھیں ۔

ہاتھوں کو گورا کرنے کے طریقے:

۔ٹماٹر کا رس ،لیموں کا رس اور گلسرین برابر کی مقدار میں لے کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر ملیں۔

۱۔جب بھی روٹی بنانے کے لئے آ ٹا گوندھیں تو ہاتھوں پر چند قطرے لیموں کا رس اور تھوڑا سا دودھ بھی مل لیں اورچند منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ہاتھوں کی صفائی اور نمی فراہم کرنے کے لئے بہترین ہے۔

۲۔ کھیرے کا جوس اور گلسرین ملا کر ہاتھوں پر ملیں۔
۳۔ٹماٹر کا رس ،لیموں کا رس اور گلسرین برابر کی مقدار میں لے کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر ملیں۔
۴۔ایک چائے کا چمچ گلسرین ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور پانچ قطرے عرق گلاب ملا کررکھیں اور روزانہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھوں پر ملیں۔
۵۔شہد اور کینو کا رس ملا کر ہاتھوں کا مساج کریں۔

کھردرے اور خشک ہاتھوں کے لئے:

۱۔اگر آپ کے ہاتھ خشک ہو گئے ہوں تو پریشان نہ ہو ں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شکرملا کر ہاتھوں پر ملیں اور ایک دو منٹ بعد دھو لیں ۔

۲۔جلد کی خشکی ختم کرنے کے لئے ہاتھوں میں کم از کم دن میںچارمرتبہ موائسچرائزر لگائیں کھردری جلد کے لئے ایک چائے کا چمچ شکراور لیموں کا رس ملاکرہاتھوں پر اس طرح ملیں جیسے دھوتے ہوئے ملتے ہیں،یہاں تک کہ شکر بالکل گھل جائے۔اس کے بعد ہاتھوں کو دھو لیں ۔

مزید جانئے: جلد پر کھیرے کے استعمال کے10 طریقے

ہاتھوں کو ایکس فولی ایٹ کریں :

دو کھانے کے چمچے بے بی آئل،سن فلاور آئل یا زیتون کے تیل میں تین کھانے کے چمچ شکر ملا کرہاتھوں پر نرمی سے ملیںپھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

ہاتھوں کا اسکرب:

۔ایک کھانے کے چمچ جوء آدھا کپ پانی میں ڈال کر نرم ہونے تک ابالیں۔

۔ایک برتن میں ایک کھانے کا چمچ شہد ،آدھا کھانے کا چمچ دودھ اور ابلے ہوئے جوء شامل کر کے پیسٹ بنالیں ۔ہاتھوں کو دھو کر ہلکا سا خشک کریں اور یہ اسکرب ہاتھوں اور انگلیوں پر لگالیں ۔۱۰ ۔۱۵ منٹ لگا رہنے دیں پھر مل کر دھولیں ۔

ہینڈ ٹریٹمنٹ:

نہانے سے پہلے بیسن اور دودھ یا دہی کا پیسٹ بنا کر اس میں ایک چٹکی ہلدی شامل کرکے ہاتھوں پر ۲۰ منٹ تک کے لگا رہنے دیں ۔ہاتھوں کو گیلا کرکے ملیں اور ہاتھ صاف کر لیں ۔یہ مکسچر ہاتھوں کی بہت اچھی صفائی کرے گا۔