گوری اور بے داغ جلد کے لیے زعفران لگائیں

3,035

زعفران کو عموماً کھانوں میں ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کی خوشبو کی وجہ سے اسے کئی طرح کے مشروبات میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔ زعفران کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔

زندگی میں کہیں نہ کہیں جا کر ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ اب جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ جب جلد کو توجہ دینے کی بات آتی ہے تو زعفران آپ کے لیے بے حد کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ۔

سیاہ دھبوں اور چھائیوں کے لیے

٭شہد اور زعفران برابر مقدار میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ۔
٭اسے جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں ۔
٭پندرہ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔

اس کے علاوہ چھائیوں پر لازما کریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ دونوں کا استعمال جاری رکھنے سے چھائیاں جلدی غائب ہو جائیں گی ۔

گورے رنگ کے لیے

٭۱ چٹکی زعفران اور سورج مکھی کے بیج دودھ میں بھگو دیں ۔
٭رات بھر چھوڑ دیں صبح چھان کر پیس لیں۔
٭اس مکسچر کو چہرے پر ہفتے میں ۱ سے ۲ بار لگائیں رنگت نکھر جائے گی ۔

کیل مہاسوں کے لیے

٭تلسی کے پتوں میں ایک چٹکی زعفران کو ملا کر پیس لیں ۔
٭تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا لیں۔
٭خشک ہو جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔

اس کے علاوہ زعفران کا صابن بھی کیل مہاسوں اور بلیک ہیڈز کے لیے فائدے مند ہے ۔

بے رونق جلد کے لیے

٭۱چھوٹے چمچ میں ۱ چٹکی زعفران شامل کریں اوررات بھر چھوڑ دیں ۔
٭اس میں ۱چمچ دودھ، ۳ قطرے زیتون کا تیل اور ۱ چوتھائی چمچ چینی ملائیں۔
٭روئی کو اس میں بھگو کر چہرے پر لگائیں ۔چند منٹ کے لیے خشک ہونے دیں ۔
٭اس سے جلد چمک جائے گی اور ایکسفولیئٹ بھی ہو جائے گی ۔

خشک جلد کے لیے

٭زعفران کے پاﺅڈر میں لیمبو کے چند قطرے شامل کریں ۔
٭اس میں چند قطرے دودھ ملائیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں ۔
٭اسے آدھے گھنٹے کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔

زعفران کے ساتھ چمکتی جلد

٭۱ چھوٹا چمچ صندل پاﺅڈر اور چٹکی بھر زعفران۲بڑے چمچ دودھ میں ملا لیں ۔
٭چہرے کی کلینزنگ کرنے کے بعد ماسک لگا لیں ۔
٭گیلے ہاتھوں سے چہرے کا مساج کریں ۔
٭بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ۔
٭اس ماسک کو ہفتے میں ۲بار لگائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...