گرمیوں میں یہ بیوٹی پروڈکٹس استعمال نہ کریں

10,149

سردیاں آتے ہی گرم اور اوونی کپڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور گرم گرم مزیدار کھانوں سے سردی دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اسی طرح گرمیاں آتے ہی ہماری خوارک اور لباس موسم کے اعتبار سے تبدیل ہو جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی موسم کے اعتبار سے بیوٹی پروڈکٹس استعمال کئے ہیں ؟اگر نہیں کئے تو اس گرمی آپ کو اپنی جلد کی حفاظت کے لئے چند معمولی لیکن اہم تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔

میٹ لپ اسٹک

گرمیوں میں جلد چکنی ہوتی ہے اور پسینہ آنے کی وجہ سے چہرہ تھوڑی دیر میں مرجھا یا ہوا محسوس ہوتا ہے۔آنکھوں ،ناک ،ہونٹوں اور گردن پر چکنائی کی تہہ جم جاتی ہے اس لئے بیوٹی ایکسپرٹ یہ تجویز کرتے ہیں کہ گرمیوں میں میٹ لپ اسٹک کا استعمال نہ کیا جائے تاکہ ہونٹوں کے کناروں پر اور نیچے لائن نمودار نہ ہوں ۔
میٹ لپ اسٹک گرمیوں میں آپ کے ہونٹوں کو خشک اور بے رونق ظاہر کرتی ہیں اس لئے بیوٹی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ میٹ لپ اسٹک کی جگہ لپ بام اور لپ گلوس کا استعمال کیا جائے ،چونکہ اب تو لپ گلاس کے ہر شیڈز اور کوالٹی آسانی سے مل جاتے ہیں اس لئے گرمیوں میں میٹ لپ اسٹک کا استعمال چھوڑ دیں اور ایسے لپ گلاس کا استعمال کریں جو ہونٹوں کو نرش اور کنڈیشن بھی کرے ۔
یاد رکھیے کہ لپ گلاس کی صرف ایک تہہ ہی کافی ہوتی ہے اس لئے گرمیوں میں خاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ لپ گلا س کی صرف ایک کوٹننگ ہی کریں ۔

کریم کلینزر

اپنی جلد کے مردہ خلیے صاف کرنے اور مسام کی صفائی کے لئے گرمیوں میں مائلڈ کلینز نگ جیل ،ایکسفولئیٹر یا اسکرب کا استعمال کریں ۔گرمیوں میں ہیوی کلینزنگ ملک کا استعمال درست نہیں ۔ گرمیوں میں سٹکرک ایسڈ والے پھلوں کے فیس واش ،فیس جیل اور لائٹ ویٹ کلینزر استعما ل کریں ۔

موائسچرائزر

گرمیوں میں ہوا میں موجود نمی ہماری جلد کو دیر تک ہائڈریٹ رکھتی ہے اس لئے ہماری جلد پر ہیوی کریم کے استعمال کی ضرورت نہیں رہتی جن لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے وہ گرمیوں میں موائسچرائزر کی جگہ لائٹ ویٹ سیرم موائسچرائزر استعمال کر سکتے ہیں ۔

فاؤنڈیشن

اب نہ تو ڈارک ہیوی فاؤنڈیشن کا دور ہے اور نہ ہی گرم موسم اس بات کی اجازت دیتا ہے ۔ جو خواتین اپنے چہرے کی جھائیاں اور داغ دھبے چھپانے کے لئے فاؤنڈیشن بیس استعمال کرتی ہیں انھیں گرمیوں میں بی بی کریم کا استعمال کرنا چاہئے ۔
گرمیوں کے لئے ایسی بی بی کریم خریدیں جس میں موائسچرائزر بھی ہو اور ایس پی ایف ۲۰ بھی ۔

پاؤڈر بلش

ہم میں سے اکژ خواتین یہ سوچتی ہیں کہ گرمیوں میں پاؤڈر ڈرائی میک اپ زیادہ موزوں رہتا ہے لیکن حیر ت انگیز طور پر یہ بات درست نہیں ہے ۔ پاؤڈر بلش سردیوں میں جلد کو زیادہ خوبصورت دکھاتے ہیں لیکن گرمیوں میں پاؤڈر بلش جلد کی چپچپاہٹ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اس لئے بیوٹی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کریم بلش کا استعمال کرنے سے گالوں کی گلابی اور شادابی دیر تک قائم رہتی ہے اور پسینہ کا بھی گالوں کی رنگت پر کوئی اثر نہیں ہوتا

فیشل پیل آف ماسک

آجکل بازار میں دو منٹ والے فیشل پیل آف ماسک آسانی سے ملتے ہیں لیکن ایسے ماسک لگا کر دھوپ میں آنے سے پرہیز کرنا چاہئے کیوں کہ سورج کیالٹرا وائلیٹ شعائیں
ماسک کے ساتھ مل کر جلد کو زیادہ متاثر کرتی ہیں اس لئے ایسے ماسک کا استعمال رات میں کرنا بہتر رہتا ہے ،گرمیوں کے دن کے اوقات میں چونکہ گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے جس کے باعث فیشل کے اچھے نتائج سامنے نہیں آ پاتے۔ اس لئے گرمیوں میں فیشل ،ایکسفولئیٹر اور کلے ماسک کا استعمال رات میں کرنا چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...