صبح اٹھ کرحسین نظر آنے کے7ٹوٹکے

1,713

صبح اٹھنے کے بعد اکثر خواتین آئینہ دیکھ کر گھبرا جاتی ہیں ۔ ان کی آنکھیں سوجی ہوئی ہوتی ہیں ، بال بکھرے ہوئے اور سر بھاری۔ ایسی حالت میں صبح اگر فوری کہیں جانا پڑ جائے تو سب آپ سے آپ کی اس حالت کا سبب پوچھنے لگتے ہیں کہ کیا رات کو دیر سے سوئی تھیں یا کیارات بھر روئی ہو؟ ان سب سوالوں سے بچنے اور صبح حسین نظر آنے کے لیے اپنی خوبصورتی کا ہر دم خیال رکھنا ضروری ہے ۔ وہ خواتین جو ہمیشہ خوبصورت اور ترو تازہ نظر آنا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ سونے سے پہلے ان 7باتوں کا خیال رکھیں :

1۔ میک اپ صاف کریں

Removing makeup

سوتے وقت چہرے پر میک اپ لگا رہنے سے جلد پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بعض خواتین شادیوں یا کسی بھی تقریب سے گھر آکر اتنا تھک جاتی ہیں کہ بس کپڑے بدل کر بستر ہر گر جاتی ہیں اور منہ دھونے کا کام صبح پر چھوڑ دیتی ہیں ۔ رات بھر میک اپ لگا رہنے سے چہرے پر کیل مہاسے نکل آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ میک اپ کے ذرات جلد کے مسام میں جمع ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی دن بھر جلد پر لگنے والی دھول مٹی اور بیکٹیریا بھی مسام میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ سب چیزیں مل کر ایکنی کا سبب بنتی ہیں۔

2۔ دانت برش کریں

USA, New Jersey, Jersey City, Close-up of woman brushing teeth

اگر دانت صاف ستھرے اور چمکتے دمکتے نہ ہوں تو اس سے پوری شخصیت ہی متاثر ہوجاتی ہے ۔ مسوڑھوں کی بیماریان کینسر جیسے موذی مرض کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صفائی نہ صرف آپ کی ظاہری شخصیت کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے ۔ سونے سے پہلے دانتوں پر کم از کم دو منٹ برش کریں ۔ اس کے علاوہ دانتوں کا فلاس بھی ضرور کریں۔

3۔ جلد موائسچراز کریں

caucasian smiling woman applies moisturizer onto face

سردیوں کے موسم میں جلد خشک ہوجاتی ہے۔ ایسے میں اس کے اندر کی نمی برقرار رکھنے کے لیے اس کا باقائدگی سے موائسچرائز ہونا ضرور ی ہے ۔ سونے سے پہلے نہ صرف چہرے اور ہاتھوں بلکہ پورے جسم پر اچھا موائسچرازر لگا کر ہلکے ہلکے مساج کریں ۔ عموماًچہرے کا موائسچرازر الگ اور جسم کے دیگر حصوں کا موائسچرائزر الگ ہوتا ہے ۔ اس عمل کو کرنے سے صبح آپ کو اپنے جلد ملائم اور خوبصورت ملے گی ۔

4۔ بال ہلکے سے بندھے رہنے دیں

4(14)
سوتے وقت زیادہ جکڑ کر بال باندھنے سے سر میں خون کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے جس سے سر کی جلد اور بال کمزورہونے لگتے ہیں ۔ بال اگر بلکل کھلے چھوڑ دیئے جائیں تو سوتے ہوئے اس میں الجھٹے پڑ جاتے ہیں ۔ زیادہ بہتر یہ ہی ہے کہ سوتے ہوئے بالوں میں ایک نرم سی پونی ڈھیلی کرکہ باندھ دیں ۔ اس کے علاوہ تکیہ پر ساٹن کا غلاف چڑھانے سے بھی بال سیدھے رہتے ہیں ۔

5۔ پانی کا ایک گلاس پئیں

5(12)
پانی ایک بہترین ڈی ٹاکس ایجنٹ ہے جو جسم سے فضلہ کی صفائی کرتا ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس پانی سے آپ کی جلد اور جسم میں سے فاضل مادہ بہہ جاتا ہے ۔ سونے سے پہلے بہت زیادہ پانی پینابھی درست نہیں ۔ بس پیاس کے مطابق پانی پی کر سوجائیں ۔

6۔ گھڑی دیکھ کر سوئیں

6(9)
کم از کم 7سے 8گھنٹوں کی نیند آپ کی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ ایسے وقت پر سوئیں کہ آپ کو سونے کے لیے مناسب وقت مل جائے ۔ اس کے علاوہ کھانے کا ایک وقت مقرر کریں۔ وقت پہ سونے اور وقت پر اٹھنے والے دن بھر چاق و چوبند اور فریش رہتے ہیں ۔

7۔ آنکھوں کا خیال

7(6)
صبح اٹھ کر اکثر خواتین کی آنکھیں سوج رہی ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوتے ہوئے آنکھوں کے ارد گرد سیال بھر جاتا ہے ۔ اس سے بچنے کی ایک ترکیب یہ ہے کہ سر کے نیچے دو تکیے رکھ کر سوئیں ۔ اس سے سیال جمع نہیں ہو پائے گا اور آنکھوں سے بہہ نکلے گا ۔ اس کے علاوہ آنکھوں کے نیچے کوئی اچھی آئی کریم لگا کر سوئیں۔ کوشش کریں ایسی کریم استعمال کریں جس کے اجزا میں کیفین بھی شامل ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...