شادی کے دن خوبصورت دکھنا ہو تو یہ 10 کام نہ کریں

499

1۔مرغن اور چکنائی والی غذاﺅں کا استعمال:

حسین لگنے کے لیے سب سے پہلے اپنی خوراک میں سے مرغن اور چکنائی والے کھانوں کو اپنی زندگی سے خارج کر دیں ۔کیونکہ اس سے وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر ایکنی اور پمپلز وغیرہ کا بھی خطرہ رہتا ہے اور جلد خراب ہو جاتی ہے۔

2۔رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال:

رنگ گورا کرنے اور جلد کو نکھارنے کے لئے آج کل بازار میں طرح طرح کی فارمولا کریمیں دستیاب ہیں اگر آپ اپنے چہرے کو خطرناک تجربوں سے بچانا چاہتی ہیں تو ان فارمولا کریموں سے دور رہنا آپ کے حق میں بہتر ہو گا۔اگر ایسی کسی کریم کے استعمال سے جلد پر سیاہ دھبے رونما ہو جائیں تو لازما کریم کا استعمال کریں۔

3۔سستی کاسمیٹکس:

بازار جائیں تو دس طرح کے جعلی اور سستے برانڈ کے کا سمیٹکس آپ کو نظر آتے ہیں ۔ان کے سستے پن سے متاثر ہو کر آپ ان کو ہرگز خریدنے کی کوشش نہ کریں ۔کیونکہ یہ آپ کی جلد کے لئے انتہائی خطرنا ک ثابت ہو تے ہیں اور ان میں ملائے گئے خطرناک کیمیکلز آپ کو جلد کی الرجی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں ۔

4۔بازاری کھانے:

آج کل کی نوجوان نسل کو بازاری کھانے خاصے پسند ہیں یا یوں کہہ لیں کہ وہ ان کی خاصی دلدادہ ہیں ۔لیکن یہ بازاری کھانے صحت کے لئے خاصے مضر ثابت ہو تے ہیں ۔اس سے وزن بھی تیزی سے بڑھتا ہے اور معدے اور پیٹ کی بیماریاں بھی پیدا ہو تی ہیں ۔جس سے چہرہ بدنما ہونے لگتا ہے اور رنگت سیاہ پڑنے لگتی ہے۔

5۔بلا ضرورت دھوپ میں جانا :

بازاروں کے ،درزیوں کے اور بلا ضرورت کے باہر کے چکر نہ لگائیں کیونکہ اس سے آپ کی رنگت اور انرجی دونوں ضائع ہو تی ہیں ۔

6۔وزن میں اضافہ:

بہت سی لڑکیاں شادی کی خوشی میں پھول جاتی ہیں ،اور ساری ڈائٹنگ وائٹنگ بھول کر کھانے پینے پر لگ جاتی ہیں ،ایسا بالکل نہ کریں ،آپ کی خوبصورتی میں آپ کا خوبصورت فگر چار چاند لگا دیتا ہے ۔اس لئے اپنے بڑھتے وزن کو بالکل بھی نظر انداز نہ کریں۔ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنالیں تاکہ شادی پر پرفیکٹ نظر آئیں۔

7۔پھلوں ،سبزیوں اورجوسز کا استعمال نہ چھوڑیں:

بہت سی لڑکیاں،اپنی شادی کی تیاریوں اور شاپنگ کے چکر میں کھانے پینے کا ہو ش کھو دیتی ہیں ،انہیں اپنے کھانے پینے کا ہو ش نہیں رہتا،خاص کر پھل ،فروٹ جوسز، اور سلاد کا زیادہ استعمال ،ان میں نکھار لاتا ہے۔چہرے کی شادابی اور رونق لانے میں فروٹ اور جوسز بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

8۔میک اپ کا استعمال کم سے کم:

شادی سے پہلے میک اپ کا استعمال کم سے کم کر دیں۔کیونکہ اگر آپ مستقل میک اپ تھوپ کر رکھیں گی تو ایک تو جلد متاثر ہوگی دوسرے شادی والے دن چہرے پر کوئی نیا پن محسوس نہیں ہو گا۔

9۔دودھ ،دہی سے دوری:

اکثر لڑکیوں میں یہ عادت ہو تی ہے کہ وہ دودھ پینا بالکل پسند نہیں کرتیں جبکہ دودھ خواتین اور لڑکیوں کے لئے بہت اہم غذائی جزو ہے۔ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی اور جسم میں کیلشئیم کی مقدار بڑھانے کے لئے دودھ پینا بہت ضروری ہے۔جن لڑکیوں کی شادی ہو نے والی ہے ،ان کو تولازمی دودھ کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔اور اگر دودھ پسند نہیں تو دہی کی شکل میں کھائیں ،اس سے رنگت بھی نکھرتی ہے اور صحت بھی بہتر ہو تی ہے۔

10۔ غیر معیاری شیمپو اور کنڈیشنر :

بال آپ کی مجموعی خوبصورتی کا ایک اہم حصہ ہیں ،خوبصورت بال حسن کو دو آتشہ کر دیتے ہیں۔شادی میں اپنے حسن کو چار چاند لگانے کے لئے اپنے بالوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے،اور اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ بالوں میں باقاعدگی سے آئلنگ کی جائے ،اور غیر معیاری شیمپو اور کنڈیشنر سے اجتناب برتا جائے۔لازما کریم

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...