کلینزنگ کے 10گھریلو ٹوٹکے ،بچائیں پارلر کی جھنجھٹ سے

95,356

 جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اسکی کلینزنگ بہت ضروری ہے۔ذیل میں کلینزنگ کے کچھ قدرتی طریقہ کار ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی جلد کو خوبصورت بناسکتے ہیں

۱۔دودھ

جلد کی کلینزنگ کے لئے دودھ سے بہتر کوئی چیز نہیں۔کاٹن کی مدد سے دودھ سے روزانہ کلینزنگ کریں۔ہلکاسامساج کریں اورصرف سادہ پانی سے منہ دھولیں۔

۲۔چاول کاپانی

اسکن کلینزنگ کیلئے چاول بھگو کر اسکاپانی استعمال کریں۔چاول کی قدرتی غذائیت پانی میں شامل ہوکر آپکی جلد کی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہے۔

۳۔ناریل کاپانی

ناریل کاپانی اسکن کلینزنگ کیلئے بہت مفید ہے۔ناریل کی افادیت جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھتی ہے۔

۴۔دہی کاپانی

دہی کاصرف پانی آپکی جلد کی کلینزنگ کیلئے انتہائی مفید ہے۔بہترین نتائج کے لئے دہی کو دو سے تین دن فرج میں رکھ کر استعمال کریں۔

۵۔جو کاپانی

جو کو رات بھر بھگو کر ابال کر بلینڈ کرکے رکھ لیں اور اس پانی سے کلینزنگ کریں۔

۶۔تیل

جوجوبا آئل کلینزنگ کیلئے بہترین ہے۔لیکن اگر یہ آئل نہ ہوتو آپ ناریل،زیتون یابادام کے تیل کااستعمال بھی کرسکتے ہیں۔

۷۔گلیسرین

گلیسرین جلد کے لئے بہت اچھی ہے۔گلیسرین میں عرق گلاب،اور لیموں کے چند قطرے ملاکر استعمال کریں اور جلد کو صاف اورچمکدار بنائیں۔

۸۔شہد

جلد پر شہد لگائیں۔اسکی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو صاف کرکے جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

۹۔عرق گلاب

عرق گلاب میں بیس سے پچیس پودینے کی پتیاں ملاکر رکھ دیں اور اس سے کلینزنگ کریں۔

۱۰۔نیم کے پتے

نیم کے پتوں کا رس نکال کر اسمیں زیتون کاتیل، عرق گلاب اور آجکل کینو کاموسم ہے تو تھوڑٓا سا اسکا رس یالیمن جوس کے چند قطرے ملاکر جلد کی کلینزنگ کریں۔

تبصرے
Loading...