پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص کھانوں کے خلاف آپریشن جاری، پنجاب یونیورسٹی کی کینٹینز سیل

318

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب یونیورسٹی کے لاہور میں واقع اولڈ کیمپس پر چھاپہ مار کر کینٹینز کو سیل کر دیا۔ پی ایف اے کے مطابق یونیورسٹی کی کینٹینوں میں کھانے پینے کی اشیا انتہائی ناقص کوالٹی کی استعمال کی جارہی تھیں ۔ پی ایف اے ٹیم کی ڈائریکٹر آپریشن نے چھاپے کے دوران شعبہ فنون لطیفہ اور فارمسی کے ڈپارٹمنٹس میں واقعہ کینٹینز کے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ عائشہ ممتاز کے اس اقدام پر جہاں کینٹین انتظامیہ پریشان تھی وہاں طلبا و طالبات نے خوشی کا اظہار کیااور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے فعال نظر آرہی ہے ۔ گزشتہ دنوں پروگرام صحت ایجنڈا میں جہانزیب مغل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صوبے بھر میں 94ریسٹورانٹس پر چھاپہ مار کر سیل کردینے کا انکشاف کیا تھا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں اس خبر پر بھی بات کی گئی تھی جس کے مطابق عائشہ ممتاز ایک دودھ کی فیکٹری (جس کے مالک حمزہ شہباز شریف ہیں)پر چھاپہ مارنے گئیں تو انہیں اندر داخل ہونے نہ دیا گیا ۔


Sehat Agenda – Punjab Food Authority – HTV by HTV : (HTV Stands for – Health. Taste and Vitality)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...